مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 723 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 723

723 مضامین بشیر جلد سوم حالت میں ہیں ) وہ برتھ کنٹرول کے ذریعہ اپنی اولاد کو محدود کر سکتے ہیں۔غالباً وہ نصیحت اسی اصول کے ماتحت کی گئی تھی۔نوٹ ثانی: یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ لونڈیوں کے ساتھ مباشرت اس زمانہ کے حالات اور اس وقت کے دشمنانِ اسلام کے رویہ کی وجہ سے ایک وقتی نظام تھا جو صرف جنگی قیدیوں تک محدود تھا اور آئندہ کے لئے اسلام نے کسی آزاد انسان کو غلام بنانے کی ممانعت کر دی۔دراصل لونڈیوں کا معاملہ اس زمانہ میں ایک خاص قسم کی شادی کا رنگ رکھتا تھا جو حالات کی تبدیلی کے ساتھ ختم ہو گیا۔تفصیل کے لئے دیکھ خاکسار کی تصنیف ”سیرت خاتم النبین ، حصہ دوم ) (23) آزاد بیاہتا بیویوں کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شرط مقرر فرمائی ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر عزل کا طریق اختیار نہ کیا جائے۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ : عَنْ عُمَرَ ابْنَ الْخَطَّابِ قَالَ نَهى رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْزَلَ عَنِ الْحُرَّةِ إِلَّا بِإِذْنِهَا۔( مسند احمد وابن ماجہ کتاب النکاح باب العزل) یعنی حضرت عمر روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ کسی آزاد بیاہتا بیوی کی اجازت کے بغیر اس کے ساتھ عزل کا طریق اختیار نہ کیا جائے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ اگر عورت مزید اولاد کی خواہش رکھتی ہو اور صحت وغیرہ کے لحاظ سے اس کی طاقت محسوس کرتی ہو تو اس کے متعلق اس کی مرضی کے خلاف عزل کا طریق اختیار کرنا جائز نہیں۔(24) خوراک کی قلت کی بحث اوپر گزر چکی ہے اب رہا ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے جگہ کی کمی کا سوال۔سو یہ بھی غالباً پاکستان کے موجودہ حالات میں ایک خیالی خطرہ سے زیادہ نہیں۔کیونکہ دنیا کے بہت سے ممالک مغربی پاکستان کی نسبت بہت زیادہ گنجان آباد ہیں۔حتی کہ ان کے مقابل پر مغربی پاکستان میں جگہ کی کمی کا سوال پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔چنانچہ ذیل کا نقشہ جس میں فی مربع میل آبادی درج ہے۔اس حقیقت کو موشگاف کرنے کے لئے کافی ہے۔برطانیہ بيلجيم جرمنی جاپان مغربی پاکستان سندھ 94 133 443 352 654 665 (ایکونا مک پرابلمز آف پاکستان مصنفہ الیس عنایت حسین صفحہ 54-55)