مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 672 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 672

مضامین بشیر جلد سوم 672 عظیم الشان کام ہے جس پر کوئی بڑی سے بڑی قوم اور بڑی سے بڑی اسلامی حکومت بجا طور پر فخر کرسکتی ہے اور یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ایک چھوٹی سی جماعت کو جس کے اکثر افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اس عظیم الشان کام کی توفیق دی اور اسے پروان چڑھایا۔اس کے علاوہ تحریک جدید کے مبارک چندہ سے پاکستان میں ایک وسیع زرعی جائیداد بھی خریدی گئی ہے تا کہ وہ اس کام کے لئے ایک مستقل آمد کا ذریعہ بن سکے۔چنانچہ تحریک جدید کے بھاری بجٹ میں اس اراضی کی معقول آمد بھی شامل ہوتی ہے۔شروع شروع میں تحریک جدید کا چندہ عارضی اور وقتی اور محدود قسم کا سمجھا گیا تھا مگر اب اسے خدائی تقدیر کے ماتحت اتنی وسعت حاصل ہو چکی ہے کہ کم از کم جہاں تک اسلام کی بیرونی تبلیغ کا سوال ہے یہ چندہ گویا اس نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور گو یہ چندہ ابھی تک جماعت کے افراد پر لازمی نہیں قرار دیا گیا مگر جماعت کے ہزاروں افراد نے جس خوشی اور للہیت اور قربانی کی روح کے ساتھ اس میں حصہ لیا ہے وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے۔اور یہ جماعت کے دوسرے چندوں کے علاوہ ہے۔میں یقین رکھتا ہوں اور علی وجہ البصیرت کہہ سکتا ہوں کہ جن دوستوں نے تحریک جدید کے چندہ میں دلی اخلاص کے ساتھ حصہ لیا ہے اور اس کے لئے بڑھ چڑھ کر مالی قربانی کی ہے ان کا نام نہ صرف اس دنیا کے آخری دور تک بلکہ بعد الموت بھی انشاء اللہ تعالیٰ دین کے لئے خاص خدمت گزاروں میں شمار کیا جائے گا اور آئندہ آنے والی نسلیں بجا طور پر ان پر فخر کریں گی۔۔جن بیرونی ممالک میں تحریک جدید کے چندہ کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ ہو رہی ہے وہ ساری دنیا میں اس طرح پھیلے ہوئے ہیں کہ عملاً آزاد دنیا کا کوئی حصہ بھی ان سے خالی نہیں۔برطانیہ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، جزائر غرب الہند، مغربی جرمنی، ہالینڈ، سوئٹزر لینڈ، سویڈن ، سپین، لبنان، شام، مشرقی افریقہ میں کینیا، ٹانگا نیکا، یوگنڈا، مغربی افریقہ میں نائیجیریا، غانا، سیرالیون، لائبیریا، ماریشس، ہندوستان، ملایا، انڈونیشیا، بورنیو وغیرہ میں اسلام کے فدائی مجاہد تحریک جدید کے چندہ کے ذریعہ دن رات اسلام کی مخلصانہ خدمت بجالا رہے ہیں۔اور قرآن مجید کے تراجم اور مساجد کی تعمیر اور دیگر لٹریچر کی اشاعت اس کے علاوہ ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ یہ وہ کام ہے جس پر آئندہ نسلیں فخر کریں گی اور یہ وہ کام ہے جس کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے مغربی ممالک میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا ہو رہا ہے۔بے شک یورپ اور امریکہ میں تعدا د کے لحاظ سے ابھی تک نو مسلم تھوڑے ہیں مگر ان ممالک کے خیالات میں اتنا بھاری تغیر پیدا ہورہا ہے کہ وہ