مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 582 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 582

مضامین بشیر جلد سوم 582 دان پروفیسر اس معاملہ میں بعینہ ایک رستہ پر گامزن ہوئے ہیں اور پھر اس کے بعد وہ قرآن مجید کی اس آیت پر نظر ڈالیں جہاں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ: فِي أَنفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ (الذاريات:22) یعنی اسے مشرق و مغرب کے لوگو! تم سب ہمارے ہاتھ کی پیدائش ہو۔پس اپنی فطرتوں پر نظر ڈالو اور دیکھو کہ کیا ان میں خدا کی ہستی کے نشان نظر نہیں آرہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے منکرین خدا کے متعلق خدا کو مخاطب کرتے ہوئے کیا خوب فرمایا ہے کہ: چشمه خورشید میں موجیں تری مشہور ہیں ہر ستارے میں تماشہ ہے تری چمکار کا آنکھ کے اندھوں کو حائل ہو گئے سو سو حجاب ور نہ تھا قبلہ ترا رُخ کافر و دیندار کا پس اس سے زیادہ اس مختصر نوٹ میں اور کیا کہا جائے۔اگر در خانه کس است حرف بس است (محررہ 9 مارچ 1959 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 14 مارچ 1959ء) حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کے لئے دعا کی تحریک جماعت میں حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم صحابی ہیں اور علم و عمل دونوں میں ان کا مقام خدا کے فضل سے بہت بلند ہے اور وہ صاحب الہام و کشف و رویا بھی ہیں۔ایسے اصحاب کا وجود جماعت کے لئے بہت برکت کا موجب ہوتا ہے۔چند دن سے حضرت مولوی صاحب بیمار اور صاحب فراش ہیں اور کچھ عرصہ ہوا ان کو ایک جوان بچے کی وفات کا بھی صدمہ پہنچا ہے جسے انہوں نے ایسے متوکلا نہ رنگ میں صبر ورضا سے برداشت کیا ہے جو روحانی لوگوں کے شایانِ شان ہے۔