مضامین بشیر (جلد 3) — Page 580
مضامین بشیر جلد سوم 580 ارشاد یاد دلاتا ہوں جس کی طرف میں پہلے بھی کئی دفعہ توجہ دلا چکا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ رمضان کا مہینہ نفس کی اصلاح کا خاص زمانہ ہے۔کیونکہ اس مہینہ کا ماحول اصلاح نفس کے ساتھ مخصوص مناسبت رکھتا ہے۔اس مہینہ میں خاص عبادتوں اور دعاؤں اور ذکر الہی کی وجہ سے گو یا لوہا گرم ہوتا ہےاورصرف چوٹ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔پس ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ رمضان کی دوسری ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان ایام میں اپنی کسی خاص کمزوری کو سامنے رکھ کر خدا سے عہد کریں کہ وہ آئندہ اس کمزوری کے ارتکاب سے کلی طور پر اجتناب کریں گے۔اس کمزوری کے اظہار کی ضرورت نہیں کیونکہ خداستار ہے اور ستاری کو پسند فرماتا ہے۔پس کسی پر ظاہر کرنے کے بغیر اپنے دل میں خدا سے عرض کرو کہ اے میرے آسمانی آقا ! میں آئندہ اس کمزوری سے تو بہ کرتا اور تیرے حضور عہد کرتا ہوں کہ اپنی انتہائی ہمت اور انتہائی کوشش کے ساتھ اس کمزوری سے ہمیشہ کنارہ کش رہوں گا۔تُو میرے قدموں کو استوار رکھ اور مجھے اس عہد پر قائم رہنے کی توفیق عطا کر۔کہ بے توفیق کام آئے نہ کچھ پند خدا تعالیٰ مجھے اور اس مضمون کے پڑھنے والوں کو رمضان کی بہترین برکات سے متمتع فرمادے اور ہماری انفرادی اور جماعتی دعاؤں کو قبول کرے۔آمین یا ارحم الراحمین۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( محررہ 9 مارچ 1959ء) (روز نامه الفضل ربوه 12 مارچ 1959ء) 6 ہستی باری تعالیٰ کے متعلق فطرت کی آواز ایک امریکن سائنس دان کی لطیف شہادت میں نے اپنی کتاب ”ہمارا خدا میں خدا کے فضل سے ہستی باری تعالیٰ کے متعلق کئی قسم کے عقلی دلائل جمع کر کے اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت درج کیا ہے۔ان میں سے بعض دلائل فطرت انسانی کی آواز سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض نیکی بدی کے شعور پر مبنی ہیں۔اور بعض قبولیت عامہ کی دلیل سے وابستہ ہیں اور بعض شہادتِ صالحین سے تعلق رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔میری یہ کتاب خدا کے فضل سے کافی مقبول ہوئی ہے اور بہت سے