مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 477 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 477

مضامین بشیر جلد سوم 477 جناب کا گرامی نامہ آج موصول ہوا اور اس توجہ اور شفقت کے لئے جو آپ میرے حال پر فرما رہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزاء دے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں کی لا انتہا بارشیں آپ پر ن برسائے۔(آمین) اپنی موجودہ بیماری کے دوران میں جب سے میری طبیعت سنبھلی ہے اور کسی قدر توجہ سے دعا کرنے کے قابل ہوا ہوں بالالتزام روزانہ آپ کی صحت و عافیت، دراز کی عمر اور اسلام کی بیش از پیش خدمات سر انجام دینے کی توفیق پانے کے لئے دعا کرتا ہوں۔اور انشاء اللہ العزیز کرتا رہوں گا۔علاوہ ازیں حضرت ائم مظفر کی شفایابی اور تندرستی و توانائی و درازئی عمر کے لئے بھی بالالتزام دعا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو قبول فرمائے۔آمین اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں اب بخیریت ہوں۔آخری ایکسرے 57-12-6 کو ہوا تھا جس سے یہ معلوم ہوا کہ دایاں پھیپھڑا ( جو متاثر تھا ) اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب صاف ہو گیا ہے اور جھلی میں پانی بھی خشک ہو چکا ہے۔صرف تھوڑا سا نچلا حصہ ذرانا صاف (Hazy) تھا جس کے بارہ میں یہ خیال تھا کہ جھلی کے موٹا ہو جانے کے باعث ہے۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ ابھی اقل قلیل مقدار میں پانی موجود ہو۔اگر چہ ایکسرے یا دوسرے ذرائع سے وہ نظر نہیں آتا اس لئے یہ فیصلہ ہوا کہ ہفتہ عشرہ اور انتظار کر لی جائے۔اب انشاء اللہ العزیز 57-12-16 ( پرسوں ) آخری ایکسرے ہوگا۔اور اس کے بعد جیسا کہ ڈاکٹر پیرزادہ صاحب نے کہا ہے چھٹی ہوگی۔یہ ایکسرے محض احتیاطاً لیا جا رہا ہے ورنہ پیرزادہ صاحب تو 57-12-7 ہی کو چھٹی دے رہے تھے۔لیکن میرے کہنے پر کہ ہفتہ عشرہ اور انتظار کرلیا جائے وہ رضامند ہو گئے۔اندازہ یہی ہے کہ یہاں سے 57-12-20 تک فراغت ہو جائے گی۔اس کے بعد ابھی تک یہ طے نہیں پایا کہ آیا مجھے گجرات چلے جانا چاہئے یا کچھ دن اور لاہور میں ہی ٹھہر نا چاہئے۔برادرم فیضی صاحب کی خواہش ہے کہ ہسپتال سے فارغ ہو کر ہفتہ عشرہ ان کے ہاں ٹھہروں۔اس کے بارہ میں بھی ابھی تک میری طبیعت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔جلسہ سالانہ بھی قریب آرہا ہے اورسیدنا حضرت خلیفہ مسیح کی خرابی صحت کے پیش نظر انتہائی خواہش ہے کہ اس میں بھی شمولیت کی توفیق ملے اور اس غرض سے دعائیں بھی بہت کی ہیں۔میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح کی درازی عمر ، صحت و عافیت اور طاقت و توانائی کی بحالی کے لئے بالالتزام دعا کرتا ہوں اور یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرور ہماری عاجزانہ دعائیں سنے گا۔اور حضور کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے گا۔