مضامین بشیر (جلد 3) — Page 406
مضامین بشیر جلد سوم 406 - نامی اور بھاری کشش کا بھی موجب ہوتا ہے۔ایک عمدہ ہسپتال کی یہ ضروری علامت ہے کہ اچھی اور وسیع عمارت ہو۔اچھا اور جدید ترین سامان ہو۔اور قابل ( عمل۔ناقل ) ہو۔اور ظاہر ہے کہ یہ ساری باتیں غیر معمولی خرچ چاہتی ہیں۔اس غرض کے لئے عزیز ڈاکٹر مرزا منور احمد سلمہ نے ربوہ میں ایک عمدہ عمارت کی داغ بیل ڈالی ہے۔لیکن روپے کی کمی کی وجہ سے یہ عمارت ادھوری پڑی ہے۔اور سامان اور مزید عملہ کا سوال مزید برآں ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر اور پوری فیاض دلی سے حصہ لیں اور لوگوں کی روحوں کو پاک وصاف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے جسموں کو تندرست اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا سامان بھی مہیا کریں۔کیونکہ بعض حالات میں اچھے جسم کے بغیر روح کی ترقی بھی مشکل ہو جاتی ہے۔( محررہ 25 دسمبر 1956ء) 2 روزنامه الفضل ربوہ 5 جنوری 1957ء) حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی وفات پر ذکر خیر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت مفتی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا: ایمان دو طرح کا ہوتا ہے ایک وہ ایمان جس کی جڑ دماغ میں ہوتی ہے اور جس میں یقین کی بنیاد دلائل پر رکھی جاتی ہے۔اور ایک وہ ایمان ہے جس کی جڑ دل میں ہوتی ہے اور اس میں یقین کی بنیاد عشق اور محبت پر رکھی جاتی ہے۔یہ ایمان اول الذکر ایمان سے افضل ہے۔لیکن سب سے افضل وہ ایمان ہے جس کی جڑیں دل اور دماغ دونوں میں ہوں تا کہ دلائل کا رنگ بھی نمایاں ہوا اور عشق و محبت کا رنگ بھی غالب رہے۔حضرت مفتی صاحب کو ایمان کا یہی ارفع مقام حاصل تھا اسی لئے آپ زندگی بھر جہاد کی صف اول میں رہ کر جہاں دلائل کے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی نمایاں خدمات سرانجام دیتے رہے وہاں آپ نے عشق اور محبت کی گرمی کے ذریعہ بھی لوگوں کو مامورزمانہ کی مقناطیسی کشش سے متاثر کیا۔” ذکر حبیب آپ کا خاص موضوع تھا جس کے بیان کرنے میں آپ کو کمال حاصل تھا۔آپ، حضور علیہ السلام کی زندگی کے چھوٹے چھوٹے واقعات نہایت مؤثر طریق پر بیان فرماتے تھے۔جس سے سامعین اپنی روح میں ایک بالیدگی محسوس کرتے تھے۔اسی لئے جلسہ سالانہ کے موقع پر ” ذکر حبیب “ کے موضوع پر تقریر کے لئے آپ کو ہی منتخب کیا جاتا تھا۔اور آج سے تین چار سال قبل تک آپ یہ