مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 392 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 392

مضامین بشیر جلد سوم 392 کے تسلسل کا ذریعہ ہے۔اگر نبوت کے بعد خلافت نہ ہو تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ خدا نے ایک لہر پیدا کی اور پھر اسے چند سالوں کے بعد تباہ ہونے کے لئے چھوڑ دیا۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار لکھا ہے کہ نبی تو ایک بیج بونے کے لئے آتا ہے اور پھر خدا اسے خلافت کے ذریعہ بڑھاتا اور پھیلاتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے متعلق فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب ہو کر فرمایا ہے کہ یہ مت خیال کرو که خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا۔ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔“ ( رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحه 309) مبارک ہیں وہ جو اپنے آپ کو اس بابرکت نظام سے وابستہ کرتے ہیں۔اور بدقسمت ہیں وہ جو د نیوی لالچ میں پھنس کر اس نعمت عظمیٰ سے روگردانی کرتے ہیں۔وَآخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ روزنامه ال الفضل ربوہ 26 ستمبر 1956ء) تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اولڈ بوائز کے اجلاس پر پیغام ہر جہت سے ترقی کرو مگر دین کو دنیا پر بہر حال مقدم رکھو تعلیم الاسلام ہائی سکول کی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے پہلے اجلاس کے لئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مندرجہ ذیل پیغام سکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب کی معرفت ارسال فرمایا : ) مکرمی ومحترمی ہیڈ ماسٹر صاحب تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ السَّلَام عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ 23 ستمبر 1956 ء بروز اتوار شام کے ساڑھے چار بجے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اولڈ بوائز کا اجلاس ہوگا اور آپ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اس موقع پر میں بھی ایک مختصر سا پیغام ارسال کر کے اس اجلاس میں غائبانہ شرکت کی سعادت حاصل کروں۔جیسا کہ میں پہلے بھی آپ کو لکھ چکا ہوں درس گاہوں کے اولڈ بوائز کی ایسوسی ایشن ، درس گاہوں کی ترقی اور ان کی روایات کو زندہ رکھنے کے لئے ایک مفید نظام ہے۔اولڈ بوائز کے لفظی معنی تو عمر رسیدہ سابق