مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 17 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 17

مضامین بشیر جلد سوم 6 عمل کے بغیر علم ایسے جسم کی طرح ہے جس میں روح نہیں طلباء جامعہ احمدیہ کے نام پیغام 17 حضرت مولانا ابو العطاء جالندھری صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے آپ کا پیغام الفضل میں بھجواتے ہوئے تحریر فرمایا کہ:۔جامعہ احمدیہ احمد نگر کے جلسہ تقسیم اسناد و الوداعی دعوت کے موقع پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صدر مجلس تعلیم بوجہ علالت شمولیت نہ فرما سکے۔آپ نے میری درخواست پر اس موقع پر پڑھا جانے کے لئے مندرجہ ذیل مختصر مگر نہایت قیمتی عجالہ (ما حضر۔ناقل ) رقم فرمایا۔جسے جلسہ میں خاکسار نے پڑھ کر سنایا۔عزیز ان طلباء جامعہ احمد یہ احمد نگر بسم الله الرحمن الرحيم اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ میں سے بعض عزیزوں نے اس سال مولوی فاضل کے امتحان میں شرکت کے لئے جانا ہے اور بعض نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر سندات وصول کرنی ہیں۔میں جانے والوں کو اس دعا کے ساتھ رخصت کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب فرمائے۔اور دین و دنیا میں حافظ و ناصر ہو۔اور سندات لینے والوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کامیابی کو آئندہ بہتر کامیابیوں کا پیش خیمہ بنادے۔اور ہر دو کو عالم باعمل اور خادمِ دین بنائے۔آمِنينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ - علم کے حصول کے متعلق اسلام کے زریں نظریہ کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔اس نظریہ کا خلاصہ دو باتوں میں آجاتا ہے:۔پہلی بات یہ ہے کہ علم ایک غیر محدود چیز ہے اور کسی مرحلہ پر بھی اسے کامل سمجھ کر کاہل اور غافل نہیں ہونا چاہئے۔اسی اصول کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے ہمارے آقا آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا سکھائی ہے کہ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: 115) یعنی اے میرے خدا ! میرے علم میں ترقی دیتا چلا جا۔اگر سید ولد آدم کو اپنے بظاہر معراج کمال کے بعد بھی مزید علمی ترقی کی ضرورت ہے۔تو میں یا آپ یا کوئی اور انسان اپنے