مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 356 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 356

مضامین بشیر جلد سوم فدیہ کی رقم اب بھی ادا کی جاسکتی ہے 356 اب رمضان کا مبارک مہینہ ختم ہو رہا ہے۔اکثر دوست جو روزہ کی طاقت نہیں رکھتے اپنی اپنی جگہ پر یا مرکز میں اپنا فدیہ ادا کر چکے ہوں گے۔مگر ممکن ہے کہ بعض دوستوں کی طرف سے ابھی تک ان کے فدیہ کی رقم ادا نہ ہوئی ہو۔ایسے دوستوں کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ گو عام حالات میں رمضان کے اندر ہی فدیہ ادا ہونا چاہئے لیکن اگر کسی مجبوری یا کسی بھول چوک کی وجہ سے کسی دوست کا فدیہ ادا ہونے سے رہ گیا ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتویٰ کے مطابق ایسے دوست رمضان گزر جانے کے بعد بھی فدیہ رمضان ادا کر سکتے ہیں۔مگر یہ یادر ہے کہ فدیہ صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو دائم المرض ہونے کی وجہ سے یا پیرانہ سالی کی وجہ سے مستقل ضعف و کمزوری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتے۔ورنہ عارضی عذر یعنی وقتی بیماری اور سفر کی وجہ سے روزہ ترک کرنے پر دوسرے ایام میں گفتی پوری کرنے کا حکم ہے۔(محرره 10 مئی 1956ء) روزنامه الفضل 14 مئی 1956ء) 14 قرآن مجید کی دو مضبوط پناہ گاہیں سورۃ فلق اور سورۃ الناس کی مختصر تفسیر یہ وہ لطیف تفسیر ہے جو 29 رمضان مطابق 11 مئی 1956 ء کو درس قرآن مجید کے اختتام پر مسجد مبارک ربوہ میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے مدظلہ العالی امیر مقامی نے آخری دوسورتوں کی بیان فرمائی تھی۔جس کے بعد نہایت گریہ وزاری اور الحاج کے ساتھ ہزاروں مومنوں کی معیت میں طویل دعا کی گئی اور آخر میں اسی متضرعانہ رنگ میں ایک سجدہ بھی کیا گیا۔حضرت میاں صاحب محترم نے یہ مضمون ادارہ الفضل کی درخواست پر برائے اشاعت عطا فرمایا ہے۔ادارہ) گزشتہ سال میں نے درس قرآن کے اختتام پر سورہ فلق اور سورۃ الناس کی مختصر سی تفسیر بیان کی تھی اور اس کے ساتھ سورہ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کی اجمالی تفسیر کو بھی شامل کر لیا تھا۔اب موجودہ رمضان میں