مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 272 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 272

مضامین بشیر جلد سوم 272 فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔نیز یہ بھی مناسب ہے کہ اگر کسی مسجد میں ایک سے زیادہ معتکف ہوں تو وہ اپنے میں سے کسی عالم اور منتقی انسان کو اپنا امیر مقرر کر لیں۔تا اس کی ہدایتوں سے فائدہ اٹھا سکیں اور ایک لڑی میں پروئے جائیں۔روزنامه الفضل 14 مئی 1955ء) رمضان میں کمزوری ترک کرنے کی تحریک دوستوں کی خدمت میں یاد دہانی میں نے شروع رمضان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تجویز کے مطابق دوستوں سے تحریک کی تھی کہ وہ رمضان میں اپنی کسی کمزوری کو ترک کرنے کا عہد کریں اور پھر اس عہد پر پختگی سے قائم ہو جائیں۔اس کمزوری کو کسی پر ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔بلکہ اظہار کر نا خدا تعالیٰ کی صفت ستاری کے خلاف ہے۔صرف اپنی کسی کمزوری کو سامنے رکھ کر دل میں خدا تعالیٰ سے عہد کیا جائے کہ آئندہ میں اس کمزوری سے اجتناب کروں گا۔اب چونکہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہے جو خاص الخاص برکات کا زمانہ ہے۔اس لئے اس نوٹ کے ذریعہ دوستوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ جن بھائیوں اور بہنوں کو تو فیق ملے وہ ان مبارک ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس بابرکت تجویز سے فائدہ اٹھا کر خدا کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کریں چونکہ ہمارا خدا استوح وقدوس ہے اس لئے وہ پاک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔اور پاک بننے کا یہی طریق ہے کہ انسان اپنی کمزوریوں کو ترک کر کے نیکیوں کو بڑھاتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حافظ و ناصر ہو اور ہمیں اپنے فضل ورحمت کے سایہ میں رکھے اور ہم سے راضی رہے اور ہمارا انجام بخیر کرے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ( محررہ 14 مئی 1955ء) (روزنامہ الفضل 17 مئی 1955ء)