مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 260 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 260

مضامین بشیر جلد سوم امته الرسول۔امۃ البشیر وغیرہ مشرکانہ نام ہیں جن سے اجتناب کرنا چاہئے 260 اسلام نے تو حید ذات باری تعالیٰ پر انتہائی زور دیا ہے بلکہ حق یہ ہے کہ قرآن کی رو سے دین کی اصل جڑ تو حید ہے اور باقی سب اس کی شاخیں ہیں۔یہ درست ہے کہ ایمانیات کی بعض شاخیں بھی اتنی اہم ہیں کہ ان کے بغیر تو حید کا عقیدہ زندہ نہیں رہ سکتا۔مثلاً خدا کی نازل کردہ کتابوں پر ایمان لانا اور اس کے رسولوں پر ایمان لانا اور اس کی تقدیر خیر و شر پر ایمان لانا ایسے بنیادی عقائد ہیں کہ انہیں چھوڑ کر حقیقی تو حید کا عقیدہ عملاً محال ہو جاتا ہے لیکن بایں ہمہ اس میں کلام نہیں کہ دین کا اصل الاصول تو حید ہے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر انتہائی زور دیا ہے حتی کہ نام جو عموماً صرف عرف کا ذریعہ ہوتے ہیں ان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ اگر کسی نام میں شرک کی ذرہ بھر بھی ملونی پائی جاتی تھی تو آپ اسے بدل دیتے تھے۔مگر دوسرے ناموں میں خواہ وہ بظاہر کیسے ہی بے وقار سے ہوں عموماً دخل اندازی نہیں فرماتے تھے۔مگر افسوس ہے کہ اس زمانہ میں جہاں اور کئی باتوں میں شرک خفی نے دخل پا لیا ہے وہاں بعض نام بھی ایسے رکھے جانے لگے ہیں جن میں شرک کی آمیزش ہوتی ہے اور بدقسمتی سے ایسے نام بعض احمد یوں میں بھی پائے جاتے ہیں جو وہ دوسروں کی دیکھا دیکھی رکھ لیتے ہیں مثلاً بعض احمدی مستورات کے نام لمۃ البشیر اور امتۃ الرسول پائے گئے ہیں۔چونکہ بشیر خدا کا نام نہیں ہے اور امتہ الرسول میں بندگی کی نسبت خدا کی بجائے رسول کی طرف ہوتی ہے جو درست نہیں اس لئے ایسے ناموں کو بدل دینا چاہئے۔ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو شرک کے مٹانے کا اس قدر خیال تھا کہ مشرک بالذات تو دور کی بات ہے آپ شرک فی الصفات کی ذراسی آمیزش کو بھی برداشت نہیں فرماتے تھے۔چنانچہ جب ایک دفعہ کسی خوشی کے موقع پر مدینہ کے بعض خوردسالہ بچوں نے آپ کے سامنے یہ گیت گایا کہ فِینَا نَبی رَسُوْلُ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ ( صحیح بخاری کتاب المغازی باب شهودالملا گتہ بدرا ) ( یعنی ہمارے اندر ایسا رسول ہے جو آئندہ کی باتیں جانتا ہے) تو آپ نے ان بچوں کو فوراً ٹو کا اور فرمایا کہ یہ الفاظ نہ کہو۔چونکہ ہماری جماعت بھی خدا کے فضل سے توحید کا پیغام لے کر اٹھی ہے اور ہر قسم کے شرک جلی اور شرک