مضامین بشیر (جلد 3) — Page 4
مضامین بشیر جلد سوم 4 گے۔جو خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے ذمہ ڈالا ہے۔اور اپنے عمل سے خدائی سلام اور رحمت اور برکات کے جاذب بنیں گے تو ہمارا آسمانی آقا اپنے فضل سے مقام کے مسئلہ کو بھی جلد حل فرمادے گا۔کیونکہ جو قوم ساری دنیا میں صداقت کو غالب کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے وہ زیادہ دیر تک اس صداقت کے دائمی مرکز سے محروم نہیں رہ سکتی۔سلام اور رحمت اور برکات کا مجسمہ بنتے ہوئے تبلیغ اور تربیت کی طرف توجہ دو کہ اسی میں آپ کی ساری جد و جہد اور اسی میں آپ کی کامیابی کا راز ہے۔محرره 23 دسمبر 1950ء) روزنامه الفضل لاہور 3 جنوری 1950ء) 2 اصلاح کے دو مخصوص اور ممتاز میدان ہرمصلح مبلغ بھی ہونا چاہئے اور مربی بھی (ماخوذ از اخبار اصلح کراچی 15 دسمبر 1950 کراچی کے باہمت احمدی نوجوانوں نے ایک پندرہ روزہ اخبار الصلح جاری کر کے قرآنی پیشگوئی إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التکویر : 11) اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی ہے سیف کا کام قلم سے ہی دکھایا ہم نے کا ایک عملی ثبوت پیش کیا ہے۔جو یقیناً ایک بہت ہی خوشکن اور قابل تعریف اقدام ہے۔اگر اسی طرح دنیا کے مختلف حصوں میں احمدی جرائد جاری ہو کر اصلاح کے کام میں حصہ بٹانا شروع کر دیں۔تو دنیا کے موجودہ فاسد خیالات کو صحیح راستہ پر ڈالنے میں بڑی مددمل سکتی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اخبار لمصلح کراچی کے عملہ کو صحیح رنگ میں کام کرنے کی توفیق دے اور ان کی کوششوں کو بار آور اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے آمین۔خدام الاحمدیہ کے گزشتہ سالانہ اجتماع کے موقع پر امصلح کے آنریری ایڈیٹر تا ثیر صاحب نے مجھ سے اے خواہش کی تھی کہ میں بھی ان کے اخبار کے لئے چند سطور لکھ کر ان کی ہمت افزائی کروں۔سو ہمت افزائی کرنا تو خدا کا کام ہے اور وہی تمام طاقتوں اور تو فیقوں اور تمام برکتوں کا سرچشمہ اور تمام کامیابیوں اور تمام با مرادیوں کا منبع ہے۔لیکن ایڈیٹر صاحب کی خواہش کے احترام میں یہ خاکسار بھی ذیل کی چند سطور سپرد قلم کر