مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 226 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 226

مضامین بشیر جلد سوم 226 مرکزی نقطہ پر قائم ہوتے ہوئے باقی سب باتوں پر ایمان بالغیب کے رنگ میں آمَنَّا وَ صَدَّقْنَا کہتے چلے جاتے ہیں اور فلسفیانہ رنگ میں زیادہ سوچ سوچ کر اپنے دماغ کو مشوش نہیں کرتے۔یہ نہ خیال کریں کہ میں آپ کے لئے آزاد خیالی کا رستہ بند کر رہا ہوں۔اسلام اور احمدیت سے بڑھ کر آزاد خیالی کس میں ہوگی۔بلکہ میری غرض صرف یہ ہے کہ تو ہم پرستی کے طریق پر شبہات کا رستہ کھولنا اچھا نہیں۔اس قسم کی آزاد خیالی اگر جائز بھی ہو تو صرف ان لوگوں کے لئے جائز ہے جو شبہات کے زہر کے مقابل پر تریاق پیدا کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں۔وَذَالِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلَي الْعَظِيم (محرره 24 جنوری 1955ء) روزنامه الفضل 29 جنوری 1955ء) 4 فہرست مضامین سیرت خاتم النبین جلد سوم ( از اوائل 07 ھ تا وفات) میری تصنیف سیرۃ خاتم النبین کی اس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل سے دو جلدیں مکمل اور تیسری جلد جز وأشائع ہو چکی ہیں۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ اس نے مجھے اس کتاب کی تصنیف کی توفیق عطا فرمائی اور میری اس کوشش کو قبولیت سے نوازا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ۔میں نے کچھ عرصہ سے سیرۃ خاتم النبین کی تیسری جلد کے بقیہ حصہ کے مضامین کی فہرست تیار کر کے مرتب کر رکھی تھی جواب الفضل میں شائع کرنے کی غرض سے بھجوا رہا ہوں۔اس اشاعت کی سہ گو نہ غرض ہے۔اول یہ کہ تا مجھے اس کتاب کی تکمیل کی یاددہانی ہوتی رہے۔دوسرے یہ کہ اگر خدانخواستہ میں اسے اپنی زندگی میں مکمل نہ کر سکوں تو خدا کا کوئی اور بندہ اسے انہی لائنوں پر مکمل کر دے اور میں بھی اس کے ثواب میں حصہ دار بن جاؤں اور تیسرے یہ کہ اگر کسی دوست کے خیال میں اس فہرست کی تکمیل کے متعلق کوئی مفید تجویز آئے یعنی ان کی رائے میں اس فہرست میں کوئی عنوان زیادہ ہونے والا ہو۔یا تر تیب بدلنے والی ہو۔یا کوئی اور تبدیلی ضروری ہو تو وہ مجھے مطلع فرما کر اس تصنیف کے ثواب میں شریک ہو جائیں۔