مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 208 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 208

مضامین بشیر جلد سوم 208 نہیں ہوگی کہ عیسی کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سب نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑ دیں گے۔اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔(تذکرة الشهادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66-67) اور بالآخر اس ترقی اور غلبہ کی مزید تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔”خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا۔اور میرے سلسلہ کو تمام زمین پر پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر اک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی۔اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا۔یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے۔مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا۔اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔۔۔سوالے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409-410) کیا ان زبر دست پیشگوئیوں کے ہوتے ہوئے جو دنیا کے خالق و مالک آقا اور خدائے علیم و قدیر کی طرف سے ہیں۔کوئی سچا احمدی ماحول کے موجودہ خطرات یا یورپ اور امریکہ اور روس کی موجودہ ترقیات سے مرعوب ہو کر اسلام اور احمدیت کی آخری کامیابی اور غلبہ کے متعلق ایک لمحہ کے لئے بھی شبہ کر سکتا ہے؟ لاریب حق وہی ہے جو خدا کے مسیح نے فرمایا کہ قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا وَ آخِرُ دَعْوَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ محرره 10 دسمبر 1954ء ) (روزنامه الفضل لاہور 24 دسمبر 1954 ء)