مضامین بشیر (جلد 3) — Page 152
مضامین بشیر جلد سوم 152 کاموں یعنی تبلیغ اور تعلیم وغیرہ کا بوجھ اٹھایا جاتا ہے بلکہ امیروں کی دولت کا ایک حصہ کاٹ کر غریبوں کی حالت کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔اور اگر غور کیا جائے تو یہی دو باتیں یعنی نماز اور انفاق فی سبیل اللہ ساری اسلامی تعلیم کا خلاصہ ہیں۔خدا سے ذاتی تعلق پیدا کرو اور جماعتی کاموں میں حصہ لو۔دل میں خدا کی محبت کی لو لگاؤ۔اور خدا کے دیئے ہوئے رزق میں سے قوم کا اور اپنے غریب بھائیوں کا حصہ نکالو۔پھر مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ( یعنی نیک لوگ ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں) کے الفاظ میں یہ اشارہ بھی کیا گیا ہے کہ صرف اپنے مال میں سے خرچ کرنے کی طرف دھیان نہ رکھو۔بلکہ ہر وہ چیز جو تمہیں خدا کی طرف سے رزق کے طور پر ملی ہے اس میں سے خدا کا اور بندوں کا حق ادا کرو۔اب دیکھو کہ جس طرح مال خدا کا رزق ہے اسی طرح انسان کے قومی بھی خدا کا رزق ہیں۔انسان کے اوقات بھی خدا کا رزق ہیں اور انسان کا علم بھی خدا کا رزق ہے۔پس مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ کی ہدایت کا تقاضا ہے کہ ان تمام قسم کے رزقوں میں سے خدا کا اور اس کے بندوں کا حصہ نکالا جائے۔مال میں سے زکوۃ اور صدقہ اور چندہ دیا جائے۔دل و دماغ کی طاقتوں کے ذریعہ ملک وقوم کی خدمت کی جائے۔وقت کا کچھ حصہ دینی اور جماعتی کاموں میں لگایا جائے اور خدا کے دیئے ہوئے علم سے دنیا کو فائدہ پہنچایا جائے۔نماز اور خدا کے رستہ میں خرچ کرنا پس ایمان قائم کرنے کے بعد ماؤں کا اولین فرض یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں میں یہ دو بنیادی نیکیاں راسخ کرنے کی کوشش کریں۔یعنی ایک تو ان کے دل میں بچپن سے ہی نماز کا شوق پیدا کریں۔اور اس کا عادی بنائیں۔اور دوسرے بچوں میں یہ عادت پیدا کریں کہ وہ جماعتی کاموں میں حصہ لیں اور کچھ نہ کچھ رقم خواہ وہ کتنی ہی قلیل ہوا اپنے ہاتھ سے چندہ کے طور پر دیا کریں۔نماز پڑھتے ہوئے ان کے دل میں یہ احساس ہو اور اس احساس کا پیدا کرنا ماؤں کا کام ہے) کہ ہم خدا کے سامنے کھڑے ہو رہے ہیں۔وہ ہمیں دیکھ رہا ہے۔اور ہم اسے دیکھ رہے ہیں۔اور چندہ دیتے ہوئے وہ یہ محسوس کریں کہ ہم اپنی قوم اور جماعت کا بوجھ بٹا رہے ہیں۔اگر یہ دو ظاہری عمل اور یہ دو باطنی جذ بے احمدی ماؤں کے ذریعہ احمدی بچوں میں قائم ہو جائیں تو خدا کے فضل سے ہماری جماعت کا مستقبل محفوظ ہے۔اسی لئے قرآن مجید نے اس حکم کو اپنے بالکل شروع میں بیان کیا ہے۔تا اس بات کی طرف اشارہ کرے کہ یہ دو عمل اسلام کی جان ہیں۔جن سے مسلمان بچوں کی