مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 86 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 86

مضامین بشیر جلد سوم 17 چنده امداد درویشان وفد یه ماه صیام 86 امداد درویشاں اور فرد یہ ماہ رمضان دینے والوں کی فہرست الفضل میں برائے اشاعت دیتے ہوئے اللہ کی راہ میں دینے کے حوالہ سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں بیان فرمایا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینہ میں غریب بھائیوں کی امداد کے لئے خصوصیت کے ساتھ تحریک فرمایا کرتے تھے۔اور خود آپ کے متعلق حدیث میں یہ الفاظ بیان ہوئے ہیں کہ رمضان کے مہینہ میں آپ کا ہاتھ صدقہ و خیرات میں اس طرح چلتا تھا جس طرح کہ وہ تیز آندھی چلتی ہو جو کسی روک ٹوک کو خیال میں نہیں لاتی۔پس ہمارے دوستوں کو بھی اپنے آقا رسول مقبول صلے اللہ علیہ وسلم کی پاک سنت کی اتباع میں اس مبارک مہینے کے ایام میں اپنے غریب بھائیوں کا بیش از پیش خیال رکھنا چاہئے۔اگر کسی دوست کے قرب وجوار میں کوئی غریب اور مستحق رہتا ہو تو اس کی امداد کی جائے۔کیونکہ اس کا حق مقدم ہے۔روزنامه الفضل لاہور 28 مئی 1952ء) حضرت اماں جان کی آواز کا ریکارڈ اس زمانہ کی بعض ایجادیں اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہیں۔جن کے ذریعہ کئی قسم کے علمی اور تاریخی اور جذباتی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ان میں سے ایک انسانی آواز کو محفوظ کرنے کی ایجاد ہے۔جو ریکارڈنگ مشین کے ذریعہ ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لی جاتی ہے اور پھر حسب ضرورت مشین کو چلا کرسنی جاسکتی ہے۔یہ ایک قسم کی ترقی یافتہ گراموفون ہے جو بجلی کے ذریعہ کام کرتی ہے۔بعض مشینوں میں تار استعمال ہوتی ہے اور بعض میں ٹیپ یعنی فیتہ استعمال ہوتا ہے۔گزشتہ موسم سرما میں سید عبدالرحمن صاحب امریکہ سے ایک تار والی مشین اپنے ساتھ ربوہ لائے تھے۔اور میری تحریک پر انہوں نے 7 فروری 1952 ء کو حضرت اماں جان نوراللہ مرقدھا کی آواز محفوظ کی۔یہ ایک مختصر سا پیغام ہے جو حضرت اماں جان نے سوال و جواب کے رنگ میں جماعت کے نام دیا ہے۔سوال میری طرف سے میری آواز میں ہے اور جواب حضرت اماں جان کی طرف سے حضرت اماں جان کی آواز میں ہے۔میں اس سوال و جواب کو دوستوں کی اطلاع کے لئے درج ذیل کرتا ہوں۔یہ ریکارڈ امریکہ سے واپس آنے پر انشاء اللہ یہاں کے جلسہ