مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 85 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 85

مضامین بشیر جلد سوم رمضان کے مبارک مہینہ میں یہ دعائیں نہ بھولیں 85 رمضان کا مہینہ جو سال میں صرف ایک دفعہ آتا ہے اور اب پھر آ رہا ہے ایک نہایت ہی مبارک مہینہ ہے جس میں خدا تعالیٰ اپنے خاص فضلوں اور رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اپنے بندوں کے قریب تر آجاتا اور ان کی دعاؤں کو زیادہ سنتا ہے۔اس لئے رمضان میں جہاں نوافل اور تلاوت قرآن مجید اور صدقہ و خیرات کی طرف زیادہ توجہ دلائی گئی ہے وہاں دعاؤں کی بھی خاص تحریک کی گئی ہے۔پس دوستوں کو آنے والے رمضان میں دعاؤں کی طرف بہت توجہ دینی چاہئے اور موجودہ نازک حالات میں مندرجہ ذیل دعاؤں کو ضرور یادرکھا جائے۔یہ دعائیں انشاء اللہ نہ صرف جماعت کی اہم ضروریات کو پورا کرنے والی بلکہ دعا کرنے والوں کے لئے بھی موجب برکت و رحمت ہوں گی۔(1) آجکل جماعت کے خلاف طرح طرح کے فتنے اٹھ رہے ہیں۔ان فتنوں میں جماعت کی حفاظت اور ترقی کی دعا (2) حضرت خلیفہ اسی الثانی ایدہ اللہ تعالے کی صحت اور بھی زندگی اور بیش از پیش ترقی کی دعا (3) اگر حضرت اماں جان ادام اللہ فیوضہا کی وفات کے ساتھ خدا تعالیٰ کی کسی اور تلخ تقدیر کی تاریں لپٹی ہوئی ہیں تو اس تلخ تقدیر سے جماعت کی حفاظت کی دعا (4) قادیان اور اہل قادیان اور ربوہ اور اہلِ ربوہ کی حفاظت و ترقی کی دعا (5) دنیا بھر میں پھیلے ہوئے جماعت کے مرتبیان اور سلسلہ کے دیگر کارکنوں کے کام میں خاص برکت کی دعا اس کے علاوہ اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لئے اور جماعت کے جملہ بیماروں اور بے کاروں اور مقروضوں اور مصیبت زدوں اور امتحان میں شریک ہونے والوں کے لئے بھی دعا کی جائے۔کیونکہ حقیقتاً یہ سب جماعتی ضروریات کو پورا کرنے والی چیزیں ہیں۔اللہ تعالے ہمیں اس رمضان میں خاص دعاؤں کی توفیق دے۔اور ہماری دعاؤں کو اپنے فضل اور رحم سے قبولیت کے شرف سے نوازے۔آمِنِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ روزنامه الفضل لاہور 24 مئی 1952ء)