مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 729 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 729

مضامین بشیر جلد سوم 729 (31) پھر اگر غور کیا جائے تو برتھ کنٹرول یعنی ضبط تولید کے معنی دراصل یہ بنتے ہیں کہ وہ لوگ جو اس وقت دنیا میں پیدا ہو کر زندگی گزار رہے ہیں وہ تو زندگی کے مزے لوٹیں اور جونسل ابھی پیدا نہیں ہوئی اس کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کا گلا گھونٹ دیا جائے۔یہ تو وہی بات ہوئی جو بعض ریل میں بیٹھنے والے کم ظرف مسافر کیا کرتے ہیں کہ جب وہ آرام سے کسی ڈبہ میں گھس کر اپنی سیٹوں پر قابض ہو جاتے ہیں تو پھر اندر سے دروازہ بند کر کے باہر سے داخل ہونے والوں کے لئے رستہ سر بمہر یعنی سیل (Seal) کر دیتے ہیں۔گویا کہ ریل صرف انہی کے لئے بنی ہے اور بعد میں آنے والے اس کے حق دار نہیں۔(32) جیسا کہ قرآن شریف کی سورۃ انعام آیت 152 میں اشارہ کیا گیا ہے۔ضبط تولید اور برتھ کنٹرول کے ذریعہ بے اصول لوگوں کے لئے (نہ کہ نعوذ باللہ سب کے لئے ) عیاشی اور بے حیائی کا رستہ بھی کھلتا ہے۔ظاہر ہے کہ جنسی آزادی اور بے راہ روی کے رستہ میں سب سے بڑی روک بدنامی کا ڈر ہوا کرتی ہے یعنی اس لغزش میں مبتلا ہونے والوں میں یہ طبع ڈر اور خوف ہوتا ہے کہ اگر ہمارا راز فاش ہو گیا تو سوسائٹی میں ہماری ناک کٹ جائے گی۔لیکن برتھ کنٹرول کے ذرائع کے عام ہونے اور اس بارے میں سہولتیں مہیا ہونے کے نتیجہ میں یہ ڈر لازما جاتا رہتا ہے یا بہت کم ہو جاتا ہے اور گویا بے اصول اور غیر شریف لوگوں کو ایک کھلی رشتی مل جاتی ہے کہ ہم جہاں چاہیں منہ کالا کرتے پھریں پھر بھی ہم محفوظ رہیں گے۔اور اس صورت حال کا نتیجہ ظاہر ہے بعض مغربی ممالک میں زنا اور عیاشی اور بے حیائی اور نا جائز ولادت کے پھیلنے کا زیادہ تر یہی سبب بنا ہے۔اسی لئے قرآن مجید نے کمال حکمت سے فرمایا ہے کہ : وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ ، وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ (الانعام: 152) یعنی اپنی اولادوں کو غربت اور تنگی کی وجہ سے قتل نہ کرو۔تمہیں اور تمہاری اولادوں کو رزق دینے والے ہم ہیں۔اور دیکھو اس ذریعہ سے بے حیائی پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہے اور تمہیں بے حیائی کے قریب تک نہیں جانا چاہتے خواہ کوئی بے حیائی ظاہر میں نظر آنے والی ہو یا کہ پوشیدہ ہو۔(33) پھر برتھ کنٹرول اور ضبط تولید کے نقصانات کے متعلق ماہرین کی یہ بھی رائے ہے کہ: بعض صورتوں میں برتھ کنٹرول کے نتائج خطرناک نکلتے ہیں۔سکونِ قلب جاتا رہتا ہے۔نفسیاتی ہیجان پیدا ہو جاتا ہے۔اعصابی بے چینی رہنے لگتی ہے۔نیند اڑ جاتی ہے۔انسان مراق اور ہسٹیریا کا شکار رہنے لگتا ہے۔دماغی توازن اکھڑ جاتا ہے۔عورتیں بانجھ ہو جاتی ہیں اور مردوں کی قوت مردی زائل ہو