مضامین بشیر (جلد 3) — Page v
بیان فرماتے ہوئے اپنا وضاحتی نوٹ شائع فرمایا تھا، یہ اہم نوٹ بھی اس مضمون کے حاشیہ میں شائع کیا جا رہا ہے۔خاکساران مضامین کی جمع و تدوین کے لئے تعاون کرنے والے جملہ احباب کا ممنون ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین مجلس انصار الله کے لئے یہ امر باعث سعادت ہے کہ اپنی ڈائمنڈ جوبلی کے 75 سالہ سنگ میل پر جماعت کے عظیم محقق و عالم حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کے علمی وتربیتی مضامین پر مشتمل یہ کتب شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔اس تاریخی موقع پر احباب جماعت کے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔اللہ تعالیٰ ان کتب کو ہر لحاظ سے بہت بابرکت اور نافع الناس بنائے اور احباب کو ان مضامین میں سے کما حقہ استفادہ کی اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین