مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 10 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 10

مضامین بشیر جلد سوم 10 3 پاکستان میں پارٹیوں کا قیام اپنے اختلاف کو رحمت کا موجب بناؤ (ماخوذ از هفت روزه رفتار زمانہ لاہور نمبر 11 و12 جلد 3) پاکستان خدائے عالم کی ایک اہل تقدیر تھی جو ہر قسم کی روکوں کے باوجود پوری ہو کر رہی۔اور اس کرشمہ تقدیر کا سب سے زیادہ حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ اتنی بڑی حکومت کے وجود میں آنے کے لئے جتنی طویل اور جتنی بھاری قربانیوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔وہ مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کے لئے نہیں کرنی پڑیں۔گویا یہ ایک خواب تھا جو چند دن پہلے دیکھا گیا اور چند دن بعد پورا ہو گیا۔ملکی تقسیم کے نتیجہ میں جو غیر معمولی تباہی مسلمانوں پر آئی یا جن لاتعداد جانوں کی قربانی مسلمانوں کو کرنی پڑی۔وہ لاریب ، ایک بہت بڑی چیز ہے مگر ظاہر ہے کہ وہ پاکستان کے حصول کا نتیجہ تھی۔جو ہندو، سکھ بربریت نے پیدا کیا۔ورنہ حقیقتا پاکستان بغیر کسی خاص قربانی کے خدا کی طرف سے بطور انعام کے حاصل ہوا ہے۔تو اب جو چیز خدائے ذوالجلال کی طرف سے ایک غیر معمولی انعام کی صورت میں حاصل ہوئی ہے۔ضروری ہے کہ اس کے ساتھ کوئی غیر معمولی ذمہ داریاں بھی وابستہ ہوں۔حق یہ ہے کہ پاکستان کے حصول نے ابھی تک صرف ایک دروازہ کھولا ہے اور اب اس دروازہ میں داخل ہو کر ایک نئے آباد ہونے والے گھر کو درست اور ٹھیک ٹھاک کرنا، اسے ضروری ساز وسامان سے آراستہ کرنا، اسے خوشحالی کی زندگی گزارنے کے قابل بنانا، اس کی اندرونی اور بیرونی زینت کا انتظام کرنا، اسے بیرونی چوروں اور ڈاکوؤں کی غارت گری سے محفوظ کرنا، اسے اندرونی فتنوں کے شراروں سے بچانا وغیرہ وغیرہ۔بیسیوں قسم کی نازک ذمہ داریاں ہیں جو اس نئے گھر میں بسنے والوں پر عائد ہوتی ہیں اور ان کی قابلیت کا حقیقی معیار پاکستان کے حصول میں نہیں تھا۔بلکہ پاکستان کے قیام اور استحکام میں ہے۔اس کی عمارت کے کھڑا کرنے میں نہیں تھا بلکہ اس عمارت کو کھڑارکھنے اور اسے مستحکم بنانے میں ہے۔مسلم لیگ نے بیشک پاکستان کے حصول میں جس حد تک بھی قربانی کا موقع تھا قربانی کی۔ماریں بھی کھائیں، قید بھی ہوئے ، مال کا نقصان بھی برداشت کیا، وقت کے حاکموں کی ترچھی نظریں بھی دیکھیں، عزتیں بھی کھوئیں اور ایک حد تک جانوں کی قربانی بھی پیش کی۔یہ قربانی ایک قابل تعریف قربانی ہے جس کی ہر قدر شناس شخص کو قدر کرنی چاہئے۔مگر ایک طویل اور بھاری قربانی کی صورت میں جو ٹریننگ