مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 171 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 171

مضامین بشیر جلد سوم الفضل کے دوبارہ اجراء پر پیغام 171 الحمد لله ثم الحمد للہ کہ زائد از ایک سال کی بندش کے بعد الفضل دوبارہ جاری ہورہا ہے۔آج کل قومی زندگی کے لئے اخبارات کو جو بھاری اہمیت حاصل ہے وہ کسی پر پوشیدہ نہیں۔اس لئے الفضل کے دوبارہ اجراء پر ہر مخلص دوست کو طبعا انتہائی خوشی ہو گی۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ الفضل کے اس نئے دور کو اسلام اور احمدیت کے لئے مبارک کرے اور اس اخبار کے ادارے کو تو فیق عطا فرمائے کہ وہ اسلام اور ملک و قوم کی بیش از پیش خدمت بجالا کر خالق و مخلوق کی خوشنودی حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔آمین يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ محرره 13 مارچ 1954 ء) (روز نامہ الفضل 15 مارچ 1954ء ) 2 ماہنامہ ” مصباح کی افادیت سے متعلق رائے مکرمہ محترمہ ایڈیٹر صاحبہ مصباح ربوہ ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ آپ کی نگرانی میں ” مصباح نے اچھی ترقی کی ہے۔خدا اس ترقی کو مزید ترقی عطا فرمادے اور آپ کا حافظ و ناصر ہو۔میں نے آپ کے والد صاحب محترم کو آج سے غالباً 25 سال قبل مدرسہ احمدیہ میں خود انٹر ویو کرنے اور حاجی صاحب مرحوم آف کریام کی سفارش سننے کے بعد داخل کیا تھا۔میرے لئے یہ امر باعث خوشی ہے کہ آج ان کی لڑکی بھی خدمت دین کے لئے ضروری سامان سے آراستہ ہو چکی ہے۔ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ (ماہنامہ مصباح اپریل مئی 1954 ء ) درد ناک حادثات اور ایسے حادثات کا حقیقی فلسفہ چند دن ہوئے مجھے یہاں لاہور میں خان بہادر دلاور خاں صاحب ریٹائر ڈ ڈپٹی کمشنر چار باغ ضلع