مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 560 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 560

مضامین بشیر قادیان میں رمضان کے درس اور تراویح کا انتظام قادیان سے اطلاع ملی ہے کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی قادیان میں رمضان کے درس اور تراویح کا انتظام ہوگا۔چنانچہ اس تعلق میں ناظر صاحب تعلیم و تربیت ( بھائی چوہدری عبدالرحیم صاحب) کا ارسال کردہ پروگرام درج ذیل کیا جاتا ہے۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ آنے والے رمضان اور اس کے بعد کے زمانہ کو ہم سب کے لئے با برکت اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔حسب سابق امسال بھی رمضان المبارک میں قادیان میں قرآن مجید کا درس ہوگا۔اور روزانہ قریباً ایک پارہ کا ترجمہ معہ تفسیری نوٹس ختم کیا جائے گا اور اس طرح انشاء اللہ رمضان المبارک میں سارے قرآن مجید کا ایک دور ہو جائے گا۔یہ درس مسجد مبارک میں بعد نماز ظہر تا عصر ہوا کرے گا اور مندرجہ ذیل علماء کرام امسال درس دیں گے۔پہلا عشرہ مکرم مولوی محمد حفیظ صا حب فاضل از ابتدا قرآن مجید تا سوره تو به ختم دوسرا عشرہ غلام احمد صاحب ارشد فاضل از سوره یونس تا سوره روم ختم آخری عشره محمد شریف صاحب امینی فاضل از سوره لقمان تا آخر قرآن مجید نماز تراویح کا حسب ذیل طریق پر انتظام ہوگا۔ا۔مسجد مبارک مسجد اقصیٰ۔مسجد ناصر آباد حافظ الہ دین صاحب حافظ عبد العزیز صاحب قریشی فضل حق صاحب مسجد مبارک میں نماز تراویح سحری کے وقت اور مسجد اقصیٰ و مسجد ناصر آباد میں بعد نما ز عشاء نماز تراویح ہوا کرے گی۔مکرم مولوی شریف احمد صاحب امینی روزانہ مسجد مبارک میں بعد نماز عصر حدیث بخاری شریف کا درس دیتے ہیں۔رمضان المبارک میں یہ درس بعد نماز فجر ہوا کرے گا۔احباب کرام دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ علماء کرام اور حافظ صاحبان کو اس کارخیر کی توفیق عطا فرمائے اور سب درویشوں کا ہر لحاظ سے حافظ و ناصر ہو اور رمضان المبارک کی برکات سے پوری طرح متمتع فرمائے۔آمین (الفضل ۱۰ جون ۱۹۴۹ء )