مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 157 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 157

۱۵۷ مضامین بشیر مظالم قادیان کے روز نامچہ میں ضروری تصحیح میرا جو مضمون زیر عنوان گزشتہ فسادات کے تعلق میں چند خاص تاریخیں، الفضل میں چھپتا رہا ہے اس میں بعض غلطیاں رہ گئی ہیں جنہیں دوست درست کر لیں۔(۱) زیر نمبر ۲ قادیان کی ریل پر جو حملہ ۲۵ جولائی کو ہونا درج ہے۔وہ ۲۴ جولائی سمجھا جائے۔یہ حمله در اصل ۲۴ اور ۲۵ جولائی کی درمیانی شب کو ہوا تھا۔(۲) زیر نمبر ۱۸ الفاظ ہر باغ کے بعد الفاظ اور ہر میدان کا تب نے چھوڑ دیئے ہیں۔انہیں درج کر لیا جائے۔(۳) زیر نمبر ۲۴ میاں شریف احمد صاحب کی روانگی از قادیان ۱۹ ستمبر کے ماتحت درج ہے مگر صحیح تاریخ ۸ استمبر ہے۔(۴) نمبر ۲۵ پر زیر تاریخ ۱۹ستمبر موضع کھارا متصل قادیان پر سکھوں کا حملہ درج ہونے سے رہ گیا ہے۔وہ درج کر لیا جائے۔اور موجودہ نمبر ۲۵ کو نمبر ۲۶ کر دیا جائے۔و علی ھذا القیاس۔(۵) زیر نمبر ۴۸ قادیان سے پہلے قافلہ کی روانگی جو۳ را کتوبر کو درج ہے اسے ۴ را کتوبر سمجھا جائے اور نمبروں کی ترتیب درست کر لی جائے۔(۶) زیر نمبر ۵۲ جو دوسرے قافلہ کی روانگی ۱٫۵ اکتوبر کو درج ہے۔وہ ۶ اکتو بر کو بھی جائے اور ترتیب درست کر لی جائے۔( مطبوعه الفضل ۱۳ / جنوری ۱۹۴۸ء)