مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 3 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 3

مضامین بشیر قادیان کا پولنگ پروگرام حلقہ مسلم تحصیل بٹالہ کے ووٹروں کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ قادیان کے ووٹروں کا پولنگ مردوں کے واسطے ۲ فروری و ۴ فروری و ۵ فروری ۱۹۴۶ء مقرر ہوا ہے۔اور عورتوں کے واسطے ۵ فروری و ۶ فروری و۷ فروری ۱۹۴۶ء مقرر ہوا ہے۔یہ تاریخیں صرف ان لوگوں کے لئے ہیں جن کا ووٹ قادیان میں درج ہے۔تحصیل بٹالہ کے باقی ووٹروں کے لئے دوسری تاریخیں مقرر ہیں۔قادیان کے مرد ووٹروں کو یکم فروری ۱۹۴۶ء کی شام تک قادیان پہنچ جانا چاہیئے اور مستورات کو۴ فروری کی شام تک۔مرد اور عورتوں کے لئے جو تین تین دن مقرر ہیں اس سے یہ مراد نہیں کہ وہ ان تین دنوں میں سے جس دن چاہیں ووٹ دے سکتے ہیں۔بلکہ ہر دن کے لئے سرکاری طور پر علیحدہ علیحدہ ووٹر مختص کر دیئے گئے ہیں۔جن کی تفصیل کی اس جگہ گنجائش نہیں۔پس پولنگ سے ایک دن قبل قادیان پہنچ جانا ضروری ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۳ جنوری ۱۹۴۶ء)