مضامین بشیر (جلد 2) — Page 134
مضامین بشیر ۱۳۴ قادیان کے احمدی خیریت سے ہیں اس وقت قادیان میں تین سو احمدی مقیم ہیں جن میں سے بعض قادیان ہی کے رہنے والے ہیں اور بعض زائرین کے طور پر باہر سے گئے ہوئے ہیں۔قادیان سے تازہ آمدہ اطلاع سے پتہ لگتا ہے کہ یہ سب دوست خدا کے فضل سے خیریت سے ہیں ان کے اعزہ اور احباب تسلی رکھیں اور اپنے ان بھائیوں کے لئے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو اور ان کے قیام قادیان کو با برکت فرمائے۔مطبوعہ الفضل ۱۴؍ دسمبر ۱۹۴۷ء)