مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1063 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1063

مضامین بشیر قادیان میں ایک درویش کی اچانک وفات قادیان کی ایک تازہ اطلاع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک درویش مسٹر ا هیچ حسن مالا باری حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے قادیان میں اچانک وفات پاگئے ہیں۔مرحوم بعض دوسرے درویشوں کے ساتھ صاحبزادہ مرزا وسیم احمد سلمہ کے استقبال کے لئے ریلوے اسٹیشن قادیان پر گئے تھے اور وہاں دل کی حرکت بند ہو جانے کی وجہ سے اچانک وفات پاگئے۔انا لله وانا اليه راجعون - مرحوم نے اپنے پیچھے ایک بیوی اور پانچ بچے چھوڑے ہیں جن میں سے بڑے لڑکے کی عمر ۹۔۱۰ سال کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کا حافظ و ناصر ہوا اور مرنے والے کو اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دے آمین۔مطبوعه الفضل ۲۰ دسمبر ۱۹۵۰ء)