مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1021 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1021

۱۰۲۱ مضامین بشیر قادیان کے سالانہ اجتماع میں پاکستانی احمدیوں کی شرکت خواہشمند احباب ضروری کوائف کے ساتھ اپنی درخواستیں جلد بھجوائیں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قادیان کے سالانہ مذہبی اجتماع کے موقع پر پاکستانی احمد یوں کی ایک پارٹی بھجوائے جانے کی تجویز ہے اور اس تعلق میں حکومت مغربی پنجاب سے ضروری انتظامات کے لئے ایک درخواست کی گئی ہے۔اگر یہ درخواست منظور ہوگئی تو انشاء اللہ اس سال ایک سو احباب کی پارٹی دسمبر ۱۹۵۰ء کے آخری ہفتہ میں چار پانچ دن کے لئے قادیان جائے گی۔جو دوست اس پارٹی میں شریک ہونا چاہیں اور سفر خرچ برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں انہیں چاہئے کہ اپنے علاقہ کے امیر یا پریزیڈنٹ کے ذریعہ بہت جلد اپنی درخواست ذیل کے پتہ پر بھجوائیں۔درخواست میں مندرجہ ذیل کوائف ضرور درج کئے جائیں۔(۱) کیا درخواست کنندہ کا کوئی رشتہ دار اس وقت قادیان میں ہے۔اگر ہے تو کون اور اس کے ساتھ درخواست کنندہ کا کیا رشتہ ہے؟ (۲) درخواست کنندہ کتنے عرصہ سے قادیان نہیں گیا۔(۳) اگر درخواست کننده کی درخواست منظور کئے جانے کی کوئی خاص وجہ ہو تو اسے درج کیا جائے۔(۴) درخواست میں اپنا نام اور مکمل پتہ بھی درج کیا جائے۔( مطبوعه الفضل یکم نومبر ۱۹۵۰ء)