مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 970 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 970

مضامین بشیر ۹۷۰ کیا کسی سر بلند قوم کا سر اس سے بھی زیادہ نیچا ہونا ہے ممکن ہے؟ فاعتبرو آیا اولی الابصار اس سے پہلے یورپ و امریکہ کی اقوام نے اسی میدان میں اسلام کے قانونِ طلاق کو نوازا۔گو غلطی میں دوسری انتہاء کی طرف جھک گئے اور اب وہ تعدد ازدواج کے اسلامی قانون کو اپنا نا چاہتے ہیں اور گو یہ ممکن ہے کہ ابھی اس قوم کے لئے اسلام کی طرف آنے میں چند اور جھٹکے کھانے مقدر ہوں کیونکہ اس قسم کے وسیع قومی تغیرات آہستہ آہستہ ہی ہوا کرتے ہیں۔مگر بہر حال ہمارے خدا اور ہمارے رسول اور ہمارے قرآن کا یہ فرمان بڑی شان کے ساتھ پورا ہوا کہ : رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ ( مطبوعه الفضل ۹ رستمبر ۱۹۵۰ء)