مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 873 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 873

۸۷۳ مضامین بشیر (۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا احیاء موتی انہی دوست کا دوسرا سوال یہ ہے کہ جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق ذکر آتا ہے کہ انہوں نے بہت سے مردے زندہ کئے۔کیا اس طرح حضرت مرزا صاحب نے بھی کبھی اس قسم کا کوئی معجزہ دکھایا ؟ اس سوال کے جواب میں یا درکھنا چاہئیے کہ یہ تو بالکل درست ہے کہ ہر سچے نبی اور رسول کو جو خدا کی طرف سے آتا ہے۔ایسی آیات اور ایسی نشانیاں دی جاتی ہیں جن سے اس کا خدا کی طرف سے ہونا ثابت ہو کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو بچے اور جھوٹے میں کوئی فرق نہ رہے اور ا نکار کرنے والوں کو یہ جائز عذر ہاتھ میں آ جائے کہ ہمیں کوئی نشان نہیں دکھایا گیا۔اس قسم کے معجزات کو خواہ وہ علمی ہوں یا اقتصادی قرآن شریف نے آیات کے لفظ سے تعبیر کیا ہے جس سے مراد ایسی نشانیاں ہیں جن سے ایک پہچانا جائے اور یقیناً مرزا صاحب نے بھی بے شمار معجزات دکھائے جن کا کسی قدرنمونہ حضور کی تصنیف حقیقۃ الوحی میں درج ہے لیکن یہ بات کبھی بھولنی نہیں چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی حکیمانہ تقدیر نے آیات اور معجزات کے متعلق بعض خاص شرطیں اور خاص حد بندیاں بھی لگا رکھی ہیں اور کسی نبی اور رسول کا معجزہ ان شرائط اور حد بندیوں کو تو ڑ نہیں سکتا جیسا کہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ : لَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا د یعنی تم خدا کی سنت میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھو گے : " ان سنتوں اور شرطوں میں سے ایک ضروری شرط اور ضروری سنت یہ بھی ہے کہ اس دنیا میں جسمانی مردے کبھی زندہ نہیں کئے جاتے بلکہ جسمانی مردوں کے زندہ کئے جانے کے لئے اگلا جہان مقرر ہے۔چنانچہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ : وَمِنْ وَرَابِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ۴۱ یعنی مرنے والے لوگوں اور اس دنیا کے درمیان ایک ایسی روک کھڑی کر دی جاتی ہے کہ کوئی مرنے والا شخص دوبارہ زندہ ہو کر اس دنیا میں واپس نہیں آسکتا۔۔۔ہاں قیامت کے دن ضرور سب مردے زندہ کئے جائیں گے۔“ اس قرآنی آیت سے قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ اس دنیا میں جسمانی مردوں کا زندہ ہونا ایک خیال باطل اور خلاف تعلیم اسلام ہے۔پس اس تعلق میں جو معجزات حضرت عیسی علیہ السلام یا کسی اور رسول یا بزرگ کے بیان کئے جاتے ہیں وہ یا تو محض خوش عقیدگی کے قصے ہیں جس کی کوئی سند نہیں اور