مضامین بشیر (جلد 2) — Page 748
مضامین بشیر ۷۴۸ چندہ امداد درویشان کی تازہ فہرست چندہ حفاظت مرکز اور چندہ امداد درویشان کا فرق ملحوظ رکھا جائے گذشتہ ایام کی غیر معمولی مصروفیت کی وجہ سے چندہ امداد درویشان کی تازہ فہرست کچھ عرصہ سے شائع نہیں کی جاسکی۔سواب ذیل میں ان اصحاب کی فہرست درج کی جاتی ہے۔جنہوں نے گذشتہ اعلان کے بعد چندہ امداد درویشان کی مد میں رقوم ارسال کی ہیں۔اللہ تعالے ان سب بہنوں اور بھائیوں کو جزائے خیر دے۔اور دین و دنیا میں حافظ و ناصر ہو۔ذیل کی فہرست صرف جلسہ سالانہ تک وصول شدہ رقوم سے تعلق رکھتی ہے۔باقی ماندہ فہرست انشاء اللہ بعد میں شائع کی جائے گی۔یہ فہرست درج کرنے سے پہلے یہ صراحت کر دینی بھی ضروری ہے کہ جیسا کہ حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ ربوہ کی تقریر میں فرمایا تھا۔چندہ امداد درویشاں چنده حفاظت مرکز سے بالکل مختلف چیز ہے اور دوستوں کو چاہئے کہ ان ہر دو چندوں کے فرق کو ملحوظ رکھیں۔چندہ حفاظت تو وہ مرکزی چندہ ہے جو حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی تحریک کے ماتحت مرکز سلسلہ کی حفاظت اور قیام کے لئے جاری شدہ ہے اور اس کی ابتدائی تحریک قادیان میں ہی ہو گئی تھی۔اس کے مقابل پر چندہ امداد درویشان وہ چندہ ہے جو ہجرت کے بعد حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی منظوری سے قادیان کے درویشوں اور ان کے پاکستانی رشتہ داروں کی وقتی اور عارضی امداد کے لئے جاری کیا گیا ہے۔چندہ حفاظت مرکز محاسب صاحب صدرانجمن احمد یہ ربوہ (متصل چنیوٹ) کے نام جانا چاہئے اور چندہ امداد درویشان میرے دفتر رتن باغ لاہور میں آنا چاہئے اور میرا طریق یہ ہے کہ میں انفرادی رسیدوں کی بجائے چندہ امداد درویشاں کے متعلق الفضل کے ذریعہ یکجائی اعلان کرا دیا کرتا ہوں۔بہر حال چندہ امداد در ویشان کی تازہ فہرست درج ذیل کی جاتی ہے۔(۱) اہلیہ صاحبہ مولوی عطا محمد صاحب کا رکن دفتر بہشتی مقبره ربوه (۲) عبد الرحمن صاحب خان ڈوگر ڈاکخانہ مانگا ( ضلع لاہور ) (۳) حسین بی بی صاحبہ لوہاری گیٹ چوک ستی لا ہور بذریعہ محمد حسین صاحب ۲/-/- ۲۰/-/- ٢/-/-