مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 63 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 63

۶۳ مضامین بشیر کسی اور مذہب میں نہیں ملتی وہ اپنے ضابطہ اخوت کو چار بنیادی ستونوں پر قائم کرتا ہے۔اول: وہ اسلامی اخوت کا یہ معیار قائم کرتا ہے کہ تمام مسلمان ایک واحد جسم انسانی کا رنگ رکھتے ہیں تا اگر جسم کے کسی ایک عضو کو تکلیف پہنچے تو باقی جسم بھی بے چینی اور سوزشِ حرارت سے تپنے لگ جائے۔دوم: وہ ہر حال میں ہر مسلمان بھائی کی مدد کا حکم دیتا ہے۔خواہ حالات کچھ ہوں۔سوم : وہ ہر مسلمان کو ہدایت دیتا ہے کہ جب بھی اور جہاں بھی تمہیں کوئی مظلوم مسلمان بھائی نظر آئے تو جہاں تک تمہاری طاقت ہے اپنی جان اور اپنے مال سے اس کی مدد کو پہنچو۔چہارم: وہ یہ بھی ہدایت دیتا ہے کہ اگر تمہارا کوئی مسلمان بھائی ظلم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے ظلم کے ہاتھ کو روک کر اس کی روح کو تباہی سے بچاؤ۔یہ وہ چار بنیاری اصول ہیں جن پر اسلامی اخوت کی عمارت قائم کی گئی ہے اور گو یہ باتیں بظاہر بہت مختصر سی ہیں مگر غور کریں تو ان میں سچی اخوت کا سارا فلسفہ آ جاتا ہے۔اور گو میں اپنی بیماری کی وجہ سے مضمون کو زیادہ تشریح کے ساتھ نہیں لکھ سکا۔لیکن میں امید کرتا ہوں ہمارے دوست آج کل کے نازک زمانہ میں اسلام کی اس زریں تعلیم کو یا در رکھنے کی کوشش کریں گے۔جس کا مختصر سا خلاصہ میں نے اوپر کے مضمون میں درج کرنے کی کوشش کی ہے۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين - مطبوعه الفضل ۱۹؍ دسمبر ۱۹۴۶ء)