مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 669 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 669

۶۶۹ مضامین بشیر الحمد للہ : ربوہ کا ڈاکخانہ کھل گیا آج کے الفضل کے ذریعہ احباب یہ خبر معلوم کر چکے ہیں کہ خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کے نئے مرکز ربوہ میں ڈاکخانہ کھل گیا ہے۔جیسا کہ محترمی سید ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور عامہ کی تار سے معلوم ہوتا ہے۔اس ڈاکخانہ کا آغا ز ستمبر بروز بدھ بوقت ایک بجے دوپہر ہوا۔فــالــحــمــد لله على ذالك۔اب احباب چنیوٹ کے ڈاکخانہ کی معرفت خط لکھنے کی بجائے براہ راست ربوہ کے ڈاکخانہ کے پتہ پر خطوط وغیرہ بھجوا سکتے ہیں۔پتہ میں صرف اس قد رلکھنا کافی ہوگا کہ فلاں صاحب ربوہ۔مغربی پنجاب سے باہر کے دوستوں کو اس پتہ کے ساتھ مغربی پنجاب کے الفاظ بھی زیادہ کر دینے چاہئیں اور احباب کو یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ انگریزی میں ربوہ کا ہجہ بصورت ذیل لکھا جاتا ہے۔"Rabwah علاوہ ازیں احباب کو یہ دھوکا نہیں لگنا چاہئے کہ ڈاکخانہ کے ساتھ ربوہ میں تار گھر بھی کھل گیا ہے۔کیونکہ ابھی تک صرف بغیر تار کے ڈاکخانہ کھلا ہے۔اور تار بدستور ربوہ چنیوٹ کے پستہ پر جانی چاہئے۔انگریزی میں چنیوٹ کا ہجہ Chiniot “ ہے۔البتہ تار کے علاوہ عام خطوط اور رجسٹرڈ خطوط اور منی آرڈر اور بیمے وغیرہ براہ راست ربوہ کے پتہ پر جاسکتے ہیں۔۔66 ( مطبوعه الفضل ۱۶ رستمبر ۱۹۴۹ء)