مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 659 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 659

۶۵۹ مضامین بشیر قادیان میں عید الاضحیہ کی قربانی خواہش مند دوست توجہ فرما ئیں مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ قادیان نے لکھا ہے کہ میں ان کی طرف سے الفضل میں اعلان کرا دوں کہ جو دوست گزشتہ سال کی طرح آنے والی عید الاضحیہ کے موقع پر قربانی کروانا چاہیں ، وہ انہیں فی بکر اچھپیں روپے کے حساب سے رقم بھجوا دیں انشاء اللہ ان کی طرف سے قادیان میں قربانی کرا دی جائے گی۔دوستوں کو یاد رہے کہ ہندوستان میں گائے کی قربانی کی اجازت نہیں ہے۔صرف بکرا یا دنبہ ہی قربانی کیا جا سکتا ہے۔اور قادیان میں ایک بکرے کی قیمت اوسطاً پچیس روپے ہے۔پس جو دوست قادیان میں قربانی کرانا چاہیں وہ مکرم مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل دار المسیح قادیان ضلع گورداسپور مشرقی پنجاب کے نام پچھپیں روپے کی رقم منی آرڈر کے ذریعہ بھجوا دیں اور کو پن پر ضروری تفصیل درج کر دیں۔واجر ھم علی الله۔میرے خیال میں قادیان کی موجودہ احمدی آبادی کے پیش نظر قادیان میں ہیں چھپیں بکروں کی قربانی کافی ہوگی۔اس سے زیادہ میں گوشت کے ضائع جانے کا احتمال ہے۔نیز عید چونکہ غالباً چار اکتوبر کو ہوگی ، اس لئے قربانی کی رقوم احتیاطاً میں چھپیں ستمبر تک قادیان میں بھجوا دینی چاہئیں۔مطبوعه الفضل ۱۰ ستمبر ۱۹۴۹ء)