مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 631 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 631

۶۳۱ مضامین بشیر بابا شیر محمد صاحب مرحوم در ولیش قادیان جیسا کہ پہلے شائع کیا جاچکا ہے بابا شیر محمد صاحب درویش قادیان میں ۱۷ اگست کو وفات پاگئے۔تازہ اطلاع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا جنازہ گیارہ بجے قبل دو پہر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے باغ میں امیر صاحب مقامی نے پڑھایا اور پھر بابا صاحب مرحوم کو حافظ نور الہی صاحب مرحوم کے پہلو میں مقبرہ بہشتی میں دفن کر دیا گیا۔بابا شیر محمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی تھے اور موصی بھی تھے۔یہ دوسرے درویش ہیں جنہوں نے قادیان میں وفات پائی۔میں نے ان کی عمر کا اندازہ نوے لکھا ہے مگر قادیان سے آمدہ خط میں ۱۱۰ سال کا اندازہ درج ہے ممکن ہے کہ اس اندازہ میں کچھ غلطی ہو لیکن بہر حال بابا شیر محمد صاحب ایک بہت معمر بزرگ تھے اور ان کی عمر ۱۰۰ سال کے لگ بھگ تو ضرور ہوگی۔مجھے ان کے بیٹے میاں غلام محمد صاحب کا موجودہ پتہ معلوم نہیں۔اگر کسی دوست کو معلوم ہو تو انہیں ان کے والد صاحب کی وفات کی اطلاع پہنچا دی جائے۔سنا ہے کہ وہ جہلم میں رہتے ہیں۔میری طرف سے انہیں ہمدردی کا پیغام بھی پہنچا دیا جائے۔20 كُلِّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ 16 ( مطبوعه الفضل ۲۴ / اگست ۱۹۴۹ء)