مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 604 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 604

مضامین بشیر ۶۰۴ قادیان میں ایک درویش کی تشویشناک بیماری ا۔قادیان سے اطلاع ملی ہے کہ مجید احمد صاحب موٹر ڈرائیور چند دن سے بہت سخت بیمار ہیں اور حالت تشویشناک ہے۔مجید احمد ایک مخلص نوجوان ہے اور بڑے شوق کے ساتھ ہر خدمت میں حصہ لیتا رہا ہے۔احباب اس کی صحت کے لئے خاص طور پر دعا فرمائیں۔۲۔نیز ڈاکٹر بشیر احمد صاحب بھی جو قادیان کی احمد یہ ڈسپنسری کے انچارج ہیں ، ایک عرصہ سے بیمار چلے آتے ہیں۔انہیں ایگزیما کی تکلیف ہے جس کا بار بار دورہ ہوتا ہے اور دورہ کے ایام میں تکلیف انتہا کو پہنچ جاتی ہے۔ڈاکٹر صاحب موصوف نہایت مخلص کارکن اور واقف زندگی ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کی جائے۔۔عبد السلام صاحب مہتہ کے متعلق دو دفعہ دعا کی تحریک کی جا چکی ہے۔اب ٹائیفائیڈ کا بخار تو اتر چکا ہے لیکن ابھی کمزوری کافی ہے۔علاوہ ازیں جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے عبدالسلام قانون پرمٹ کے ماتحت گرفتار ہے اور اس وقت ضمانت پر رہا ہے جس کی میعاد۱۵ راگست کو ختم ہورہی ہے۔عبد السلام کے والد محترم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی نہایت مخلص اور قدیم بزرگوں میں سے ہیں۔اس کے لئے بھی احباب دعا جاری رکھیں۔۴۔اس کے علاوہ قادیان میں بعض ضعیف العمر مثلاً بابا شیر محمد اور میاں صدرالدین انتہائی کمزوری کی حالت کو پہنچ چکے ہیں۔انہیں بھی دوست اپنی دعاؤں میں یا درکھ کر عنداللہ ماجور ہوں۔وَمَنْ كَانَ فِي عَوْنِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي عَوْنِهِ _ ( مطبوعه الفضل ۱۰ راگست ۱۹۴۹ء)