مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 469 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 469

۴۶۹ مضامین بشیر ١٩٤٩ء جلسہ قادیان میں حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ کا پیغام دوسرے دن کے اجلاس میں چودہ سو کے قریب حاضری تھی ہو جلسہ سالانہ قادیان کے پہلے دن یعنی ۲۸ / دسمبر کی کارروائی کی مختصر رپورٹ الفضل میں شائع : چکی ہے۔۲۹ / تاریخ کو دو پہر کے قریب انڈین یونین کے چھیاسٹھ احمدی دوست مولوی بشیر احمد صاحب مبلغ دہلی کی امارت میں قادیان پہنچے۔ان میں حکیم خلیل احمد صاحب مونگھیری اور سید وزارت حسین صاحب پروانشل امیر صوبہ بہار بھی شامل تھے۔ان دوستوں کے استقبال کے لئے ہمارے قادیان کے دوست قادیان کے ریلوے اسٹیشن پر گئے اور سب دوستوں کو اپنے انتظام میں حلقہ مسجد مبارک میں لے آئے۔ہند و ملٹری بھی ساتھ تھی اور بہت سے غیر مسلم یہ نظارہ دیکھنے کے لئے جمع تھے۔۲۶ تاریخ کے دوسرے اجلاس میں حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جو حضور نے اس موقع کے لئے لکھ کر قادیان بھجوایا تھا۔جب یہ پیغام پڑھ کر سنایا جارہا تھا تو اکثر دوست چشم پر آب تھے اور غیر مسلم حاضرین نے بھی بڑی توجہ سے سنا۔اسی طرح جب ہمشیرہ مبار کہ بیگم صاحبہ بیگم نواب محمد علی خانصاحب کی تازہ نظم سنائی گئی تو اکثر دوستوں پر رقت طاری ہوگئی۔دوسرے دن یعنی ۲۷ / دسمبر کی پہلے وقت کی کارروائی میں ساڑھے آٹھ سو کے قریب حاضری تھی اور دوسرے وقت میں چودہ سو کے قریب پہنچ گئی۔جس میں ساڑھے تین سو ہمارے اپنے دوست تھے اور باقی سب غیر مسلم تھے۔مولوی برکات احمد صاحب ناظر امور عامہ قادیان لکھتے ہیں کہ غیر مسلموں کی یہ تعداد اس تعداد سے بھی زیادہ ہے جو خود ہندوؤں اور سکھوں کے جلسوں میں شامل ہوتی رہی ہے اور اس طرح خدا کے فضل سے اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کا بہت اچھا موقع میسر آ گیا۔جلسہ میں مجسٹریٹ علاقہ اور ڈی۔ایس۔پی اور انسپکٹر پولیس اور متعد دسب انسپکٹر پولیس شریک ہوئے اور تمام تقریروں کو توجہ سے سنتے رہے اور گورداسپور سے فوج کے ایکٹنگ کمانڈر بھی آکر شریک ہوئے اور یہاں کے احمد یوں کو مل کر بہت خوش ہوئے۔( مطبوعه الفضل ۳ جنوری ۱۹۴۹ء )