مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 265 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 265

۲۶۵ مضامین بشیر خدا تعالیٰ کی بندہ نوازی کا ایک خاص منظر قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذاتی یادگاریں سب محفوظ ہیں آج جب میں مولوی عبد الرحمن صاحب امیر جماعت احمدیہ قادیان کو ایک خط لکھا رہا تھا تو اس ضمن میں میری توجہ ایک ایسے روحانی نکتہ کی طرف منتقل ہوئی۔جس کی طرف اس سے پہلے اس رنگ میں اور اس شدت کے ساتھ خیال نہیں گیا تھا۔سو میں نے مناسب سمجھا کہ اپنے اس خط کی نقل دوستوں کے فائدہ کے لئے الفضل میں بھی شائع کرا دوں۔لہذا یہ خط ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔بسم خاکسار: مرزا بشیر احمد رتن باغ لاہور۔۱۹۴۸۔۶۔۱۷ الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مکرمی محتر می مولوی عبد الرحمن صاحب امیر مقامی قادیان السلام عليكم و رحمة الله و بركاته آج منشی محمد صادق صاحب کے بھجوائے ہوئے چار سو ستر روپے (۴۷۰ ) وصول ہوئے جن میں سے ۲۱۰ روپے حضرت اماں جان (ام المومنین ) کے باغ کے حساب میں ہیں اور ۲۶۰ روپے میاں عزیز احمد صاحب اور میاں رشید احمد صاحب کے باغ کے حساب میں اور منشی صاحب نے لکھا ہے کہ یہ نصف رقم ہے اور بقیہ نصف جولائی میں وصول ہوگی۔جزاکم اللہ خیرا۔مگر منشی صاحب کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ میری تاکید کے باوجود آپ نے قادیان کے درویشوں کے لئے پھل کی جنس بہت تھوڑی رکھی ہے۔اول تو میری خواہش تھی کہ سارا پھل ہی دوستوں کے استعمال میں آتا۔لیکن ایک روحانی نکتہ کی وجہ سے جس کا میں آگے چل کر ذکر کرتا ہوں۔میں اس خیال سے رک گیا مگر بہر حال میری یہ تاکید تھی کہ جنس کافی وشافی رکھی جائے۔مگر آپ نے آموں کی جنس فی باغ ایک ایک من رکھی ہے۔تین سو کی آبادی میں دومن کی جنس کیا حقیقت رکھتی ہے۔مکرم مولوی صاحب آپ نے مجھ پر ظلم کیا ہے کہ دوستوں کی خدمت اور مہمانی کے موقع سے مجھے محروم کر دیا ہے۔یہ درست ہے کہ مقبرہ بہشتی کا باغ اور ہر دو باغیچوں کا پھل جو فروخت نہیں کیا گیا۔جنس کے علاوہ ہو گا مگر پھر بھی دومن کی جنس بہت