مضامین بشیر (جلد 2) — Page 206
مضامین بشیر ۲۰۶ بہتر تمیں بور کی سپرنگ فیلڈ میگزین رائفل ہے یہ طاقت میں بھی بہت اچھی ہوتی ہے اور نشانہ کی صحت کے لحاظ سے بھی بہت اچھی ہے اور اس کے کارتوس بھی عام ملتے ہیں۔اگر سب دوست اس رائفل کا لائسنس لیں تو کارتوس اکٹھے خریدنے میں بھی سہولت ہوگی اور بعض اور سہولتیں بھی ہوسکتی ہیں۔یہ رائفل بھی عموماً چار کارخانوں میں بنتی ہے یعنی وینچسٹر اور سویچ اور رینگٹن اور باؤ ذر۔یہ چاروں اقسام نہایت اعلیٰ ہیں اور طاقت اور تیزی میں ہندوستان کی فوجی راکفل ۳۰۳ بور سے بھی بہتر ہیں اور ہاتھی اور گینڈے اور شیر بر کو چھوڑ کر ہر قسم کا شکار آسانی سے مار سکتی ہیں۔(۳)۔اسلحہ کی تیسری اور چوتھی قسم ریوالور اور پستول ہیں۔اس کا لائسنس سب سے مشکل ملتا ہے اور آج کل اس کی منظوری کمشنر کے اختیار میں ہے۔ریوالور زیادہ قابل اعتماد اور زیادہ تسلی بخش ہوتا ہے اور وقت پر دھوکہ کم دیتا ہے لیکن اگر بور برابر ہو تو پستول زیادہ طاقت ور ہوتا ہے۔اور زیادہ تیز بھی میری رائے میں ریوالور میں ۳۸ بور ا چھی ہوتی ہے اور پستول میں ۳۲ بور۔دونوں میگزین ہونے چاہئیں اگر چھوٹی جیب میں رکھنا منظور ہو تو ۲۵ بور کا پستول اچھار ہے گا مگر یہ زیادہ طاقت ور نہیں ہوتا۔اس کے بعد بعض ضمنی امور بھی قابل توجہ ہیں جو یہ ہیں۔(اول) لائسنس میں جہاں تک ممکن ہو کارتوسوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ درج کرانی چاہئے بلکہ اگر ممکن ہو تو بلا حدیثہ کا اندراج کرانا چاہئے۔( دوم ) لائسنس حتی الوسع سارے پاکستان کے لئے منظور کرانا چاہئے نہ کہ صرف ایک ضلع یا کمشنری صوبہ کے لئے۔(سوم) زیادہ حیثیت لوگ اپنے ساتھ اپنے کسی نوجوان عزیز کو بطور رفیق یعنی ریٹینر (Retainer) درج کروا سکتے ہیں۔اس میں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ایک ہی لائسنس سے دو آدمی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔( چهارم ) اگر ممکن ہو اور اس کی گنجائش ہو تو ایک سال کی بجائے دو یا تین سال کے لئے لائسنس جاری کر دیا جائے اور یہ میعاد پوری ہونے پر پھر اسی قدر میعاد کے لئے تجدید کرائی جائے پہلے سال کی فیس ریوالور اور پستول کی دس روپے ہوتی ہے اور رائفل اور بندوق کی پانچ روپے بعد میں تجدید کے وقت نصف فیس لگتی ہے۔(پنجم) ایک ہی لائسنس میں بندوق اور رائفل اور ریوالور یا پستول کا لائسنس درج کرایا جاسکتا ہے بہتر صورت یہ ہے کہ ایک لائسنس میں ایک بارہ بور چھرہ والی بندوق ۲۔ایک ۳۲ بور رائفل ۳۔ایک ۳۰ بور سپرنگ فیلڈ راکفل اور ۴۔ایک ۳۸ بوریوالور یا ۳۲ بور پستول درج کرائے جائیں راکفل اور پستول میگزین قسم کے ہونے چاہئیں۔(ششم) بندوق رائفل کے لائسنس کی منظوری ڈپٹی کمشنر ضلع کی طرف سے ملتی ہے مگر ریوالور اور پستول کی منظوری ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر کمشنر دیتا ہے ہر دوصورتوں میں رپورٹ کے لئے پولیس کے پاس کا غذات جاتے ہیں لیکن اگر کوئی خاص اعتراض نہ ہو تو عام قاعدہ یہی ہے کہ باحیثیت لوگوں کا لائسنس نا منظور نہ کیا جائے۔( مطبوعه الفضل ۱۵ رمئی ۱۹۴۸ء)