مضامین بشیر (جلد 2) — Page 196
مضامین بشیر ۱۹۶ حافظ نورالہی صاحب کی وفات قادیان میں پہلے درویش کا وصال قادیان سے بذریعہ فون اطلاع ملی ہے کہ حافظ نور الہی صاحب سکنہ ریاست بہاولپور جو خدمت مرکز کے تعلق میں قادیان گئے ہوئے تھے۔اور جن کی بیماری کے ایام میں میری طرف سے الفضل میں دعا کی تحریک شائع ہوئی تھی ، وہ بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - حافظ صاحب مرحوم بہت مخلص اور سرگرم احمدی تھے۔اور دعاؤں اور نوافل کی ادائیگی میں خاص شغف رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو آمین۔میں حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ خاص حالات میں اس جمعہ کی نماز کے بعد حافظ صاحب مرحوم کا غائبانہ جنازہ پڑھا ئیں۔یہ پہلا درویش ہے جو گزشتہ فسادات کے بعد قادیان میں خدمت مرکز کی غرض سے بیٹھا ہوا خدا کے حضور حاضر ہوا ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۸ ر ا پریل ۱۹۴۸ء)