مضامین بشیر (جلد 2) — Page 189
۱۸۹ مضامین بشیر اسلامی پردہ کے متعلق مضمون آج کل پردہ کے سوال کے متعلق پاکستان کے اخباروں میں بہت چرچا ہے اور مختلف قسم کے خیالات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔بعض دوستوں کی تحریک پر میرا بھی ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس سوال کے متعلق ایک مضمون لکھ کر پردہ کے بارہ میں اسلامی تعلیم پر روشنی ڈالوں۔سو اگر کسی دوست کو پردہ کے سوال کے متعلق کوئی خاص بات کھٹکتی ہو یا کوئی پہلو خصوصیت سے قابل وضاحت نظر آتا ہو تو مجھے مطلع فرمائیں تا کہ میں اپنے مضمون میں اسے مدنظر رکھ سکوں۔و بالله التوفيق و هو المستعان ( مطبوعہ الفضل ۷ را سیریل ۱۹۴۸ء)