مضامین بشیر (جلد 2) — Page 860
مضامین بشیر ۸۶۰ قادیان میں یوم پیشوایان مذاہب قادیان سے عزیزم مرزا وسیم احمد سلمه ناظر دعوة و تبلیغ بذریعہ تار اطلاع دیتے ہیں کہ کل مورخہ ۴ جون بروز اتوار قادیان میں یوم پیشوایان مذاہب منا یا جا رہا ہے اس کی کامیابی کے لئے دعا فرمائی جائے۔ملکی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے کہ سلسلہ کی روایات کے مطابق قادیان میں یوم پیشوایان مذا ہب منایا جا رہا ہے جس میں انشاء اللہ غیر مسلم اصحاب بھی آنحضرت عیہ کے کمالات اور آپ کی با برکت سواخ پر تقریر فرمائیں گے۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر جہت سے کامیاب فرمائے اور اسلام کی تبلیغ اور ترقی کا ذریعہ بنادے اور یہ جلسہ آئندہ آنے والے بہت سے کامیاب جلسوں کا پیش خیمہ بن جائے۔آمین یا ارحم الراحمين ( مطبوعه الفضل ۴ جون ۱۹۵۰ء)