مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 745 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 745

۷۴۵ مضامین بشیر قادیان کے تیئیس (۲۳) کس صحابی جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے۔اس وقت قادیان میں ٹھہرے ہوئے احمدی بھائیوں کی تعداد تین سو تیرہ (۳۱۳) ہے اور حسن اتفاق سے یہ وہی تعداد ہے جو بدر کے مشہور و معروف میدان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی تھی یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک نیک فال ہے۔وقال الله تعالى و لقد نصركم الله ببدر و انتم اذلة - اس ۳۱۳ کی تعداد میں اس وقت ۲۳ دوست صحابی ہیں جن کی فہرست دوستوں کی اطلاع اور دعا کی تحریک کیلئے درج ذیل کی جاتی ہے۔(۱) محترمی منشی محمد دین صاحب ولد نور الدین صاحب سکنہ کھاریاں ضلع گجرات تاریخ بیعت ۱۸۹۴ ء اور زیارت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۵ جون ۱۸۹۵ء (۲) محترمی بھائی چوہدری عبدالرحیم صاحب ولد چند سنگھ تاریخ بیعت ۱۸۹۴ء ہجرت قادیان ۱۸۹۵ء (۳) محترمی بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی ولد مهته گوراند تبدیل تاریخ بیعت اگست یا اکتوبر ۱۸۹۵ ء اور اس کے ساتھ ہی قادیان کی ہجرت۔(۴) میاں صدر دین صاحب ولد رحیم بخش سکنه قادیان تاریخ بیعت تخمیناً ۱۸۹۲ء (۵) ڈاکٹر عطر دین صاحب ولد میاں بھولا تاریخ بیعت جولائی یا اگست ۱۸۹۹ء زیارت جنوری یا فروری ۱۹۰۲ء (۶) حافظ صدر دین صاحب ولد میاں محمد دین صاحب تاریخ بیعت ۹ رستمبر ۱۹۰۷ ء قادیان میں۔(۷) چوہدری فضل احمد صاحب ولد چوہدری میر داد صاحب سکنہ گھٹیالیاں تاریخ بیعت ۱۹۰۴ء بعد لیکچر سیالکوٹ مگر قریب ہو کر زیارت نہیں کر سکے۔(۸) میاں محمد اسمعیل صاحب ولد محمد عبد اللہ سکنہ قادیان پیدائشی احمدی پیدائش ۱۹۰۴ء قادیان میں مگر زیارت یا دنہیں۔(۹) حاجی محمد دین صاحب ولد نور احمد صاحب سکنہ تہال ضلع گجرات سفر جہلم کے موقعہ پر ۱۹۰۳ء میں دستی بیعت کی۔(۱۰) میاں بھاگ صاحب ولد محمد بخش صاحب سکنہ قادیان تاریخ بیعت ۱۹۰۷ء