مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 734 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 734

مضامین بشیر ۷۳۴ مگر بہر حال شیریں ہوتا ہے۔بعض دوستوں نے دریافت کیا ہے کہ ہم قادیان جاتے ہوئے اپنے ساتھ کیا کیا چیز لے جاسکتے ہیں سو اس کے متعلق جانا چاہئے کہ موسم کے لحاظ سے بستر تو لاز ما ہر شخص کے پاس ہونا چاہئے اور بستر کے اندر ہی ایک آدھ زائد جوڑا رکھا جاسکتا ہے یا ہاتھ میں اٹھانے والا اٹیچی کیس ساتھ لے لیا جائے۔اس کے علاوہ اس قدر پھل یا کوئی اور کھانے کی چیز وغیرہ جو ذاتی ضروریات کے لئے سمجھی جائے ، اور اس کے متعلق تجارتی غرض کا شبہ نہ ہو سکے ، وہ بھی ساتھ رکھی جاسکتی ہے۔نقدی صرف فی کس پچاس روپے تک کی اجازت ہے، لیکن دوستوں کو معلوم ہونا چاہے کہ دونوں حکومتوں کا سکہ بدل چکا ہے اور مشرقی پنجاب میں صرف ایسی کرنسی کام دے سکتی ہے جو حکومت ہندوستان کی جاری کردہ ہو۔لیکن غالباً پاکستانی روپیہ اور نوٹ ہندوستان میں بدلائے جاسکیں گے۔اگر کسی دوست نے اپنے کسی رشتہ دار کے لئے کوئی گرم کپڑے لے جانے ہوں تو اس کی کوئی روک نہیں ، بشرطیکہ کپڑے مستعمل ہوں۔اور تجارتی مال کا شبہ نہ پیدا ہوتا ہو۔مطالعہ کی کتب بھی ساتھ رکھ سکتے ہیں ، مگر کسی قسم کا ہتھیار ساتھ نہیں لے جانا چاہئے۔مطبوعه الفضل مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۹ء)