مضامین بشیر (جلد 2) — Page 721
۷۲۱ مضامین بشیر قادیان روپیہ بھیجنے والے دوست توجہ فرمائیں جیسا کہ احباب کو معلوم ہے تا حال ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شرح تبادلہ کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے روپیہ آنے جانے میں عارضی روک پیدا ہو چکی ہے۔اور اس کا اثر لازماً ہمارے قادیان کے درویشوں اور ان کے رشتہ داروں پر پڑ رہا ہے۔اور فریقین روپیہ نہ پہنچنے کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔اس کے متعلق فی الحال یہ انتظام کیا گیا ہے کہ اگر کسی صاحب نے پاکستان سے قادیان روپیہ بھجوانا ہو تو یہ روپیہ وہ میرے دفتر میں ضروری تفصیل کے ساتھ جمع کرا دیں اس کے مقابل پر وہ روپیہ جو قادیان کے بعض درویشوں نے امیر صاحب قادیان کے پاس اس غرض کے ما تحت جمع کرایا ہوا ہے کہ ان کے عزیزوں کو پاکستان بھجوا دیا جائے کاٹ لیا جائے گا۔اور انشاء اللہ اس طرح آپس میں رقوم کا حسابی تبادلہ ہونے سے فریقین کے لئے سہولت بھی ہو جائے گی۔( مطبوعه الفضل ۱۲/ نومبر ۱۹۴۹ء)