مضامین بشیر (جلد 2) — Page 646
مضامین بشیر ۶۴۶ میں ناظر اعلیٰ یا ناظر امور عامہ نہیں ہوں دوست خط و کتابت میں احتیاط رکھیں کئی دوست نا معلوم کس وجہ سے مجھے ناظر اعلیٰ یا ناظر امور عامہ سمجھ کر ان صیغوں سے تعلق رکھنے والے امور کے متعلق مجھے چٹھیاں لکھ دیتے ہیں۔حالانکہ نہ تو میں ناظر اعلیٰ ہوں اور نہ ہی ناظر امور عامہ ہوں بلکہ صرف قادیان کے صیغہ کا انچارج ہوں۔ناظر اعلیٰ اور ناظر امور عامہ کا دفتر عرصہ سے ربوہ جاچکا ہے اور میرا دفتر ابھی تک لاہور میں ہے۔دوست خط و کتابت میں احتیاط رکھیں ورنہ طوالت پیدا ہونے کے علاوہ بعض خطوں کے ضائع ہونے کا بھی امکان ہے۔علاوہ ازیں دوستوں کو یہ احتیاط بھی چاہئے کہ تمام محکمانہ خط و کتابت کسی افسر کے نام پر کرنے کی بجائے عہدہ کے پتہ پر کی جائے۔کیونکہ بعض اوقات ایک افسر بدل جاتا ہے اور اگر خط پر عہدے کی بجائے نام لکھا ہوا ہو تو ایسا خط دفتر میں پہنچنے کی بجائے نام کی وجہ سے ادھر ادھر گھومتا رہتا ہے اور بسا اوقات ضائع چلا جاتا ہے۔( مطبوعه الفضل ۳۰ /اگست ۱۹۴۹ء)