مضامین بشیر (جلد 2) — Page 645
۶۴۵ مضامین بشیر ایک اور درویش کی وفات قادیان سے بذریعہ فون اطلاع ملی ہے کہ گذشتہ رات سلطان احمد صاحب در ولیش ولد میاں محمد بخش صاحب کھاریاں ضلع گجرات فوت ہو گئے ہیں۔انا لله وانا اليه راجعون انہیں اچانک تیز بخار ہوا اور ساتھ ہی سرسام بھی ہو گیا اور اسی حالت میں انتقال کر گئے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں جگہ دے اور پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔قادیان میں فوت ہونے والا یہ تیسرا درویش ہے۔ونرضى بما يرضى به الله ( مطبوعه الفضل ۳۰ / اگست ۱۹۴۹ء )