مضامین بشیر (جلد 2) — Page 639
۶۳۹ مضامین بشیر ہو۔ہو سکتی ہے اور ضرور ہو سکتی ہے بلکہ میں سنتا ہوں کہ ایسی فلمیں عملاً موجود بھی ہیں مگر لوگوں کے قدموں کو کون رو کے جو ایک شتر بے مہار کی طرح گندی فلموں کی طرف بھاگنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر لڑتے ہیں اُن لوگوں سے جو انہیں اس خلاف اخلاق رستہ سے منع کرتے ہیں۔خدا کرے کہ میرا یہ مضمون جو پاک نیت کے ساتھ اور دوستوں کی سچی ہمدردی کے جذبہ سے لکھا گیا ہے۔ہماری جماعت کے نوجوانوں کی تنویر اور ہدائت کا موجب ہو اور وہ بہانہ جوئی کے راستہ کو ترک کر کے مومنوں ہاں سادہ دل اور صحیح الدماغ مومنوں کے طریق پر ہرا چھی بات کو قبول کرنے اور ہر بری بات کو رد کرنے کے لئے تیار ہوں : وما علينا الا البلاغ وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين۔( مطبوعه الفضل ۲۶ / اگست ۱۹۴۹ء)