مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 632 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 632

مضامین بشیر ۶۳۲ ڈاک خانہ ربوہ کے متعلق ایک غلط نہیں کل کے الفضل میں ناظر بیت المال کی طرف سے اعلان ہوا تھا کہ ربوہ کا ڈاک خانہ کھل گیا ہے۔یہ اعلان ایک غلط فہمی پر مبنی تھا۔حقیقت یہ ہے کہ ۱۹ اگست بروز جمعہ ڈاکخانہ کھلنے والا تھا مگر سپریٹنڈنٹ صاحب ڈاک خانہ جات ضلع جھنگ کے تشریف نہ لانے کی وجہ سے ۱۹ تاریخ کو نہیں کھل سکا۔اب امید ہے کہ انشاء اللہ ربوہ کا ڈاک خانہ بہت جلد کھل جائے گا۔بلکہ بعید نہیں کہ اس اعلان کے چھپتے چھپتے ہی کھل جائے کیونکہ محکمانہ منظوری ہو چکی ہے اور ہماری طرف سے عمارت بھی تعمیر کی جا چکی ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۴ راگست ۱۹۴۹ء)