مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 615 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 615

۶۱۵ سيرة المهدی کے متعلق دوستوں کا مشورہ مضامین بشیر جیسا کہ دوستوں کو علم ہے اس وقت میری تصنیف سیرۃ المہدی کے تین حصے شائع ہو چکے ہیں اور خدا کے فضل سے اس کا چوتھا حصہ زیر طباعت ہے۔چونکہ میرا یہ طریق رہا ہے کہ ہر بعد والے حصہ میں سابقہ حصہ کی قابل تشریح روایات کی ضروری تشریح درج کر دیا کرتا ہوں۔اس لئے اگر دوستوں کے علم میں سیرۃ المہدی حصہ سوم کی کوئی روایت قابل تشریح نظر آئے اور اس سے پہلے اس کی تشریح نہ ہو چکی ہو تو مجھے اطلاع دے کر ممنون فرمائیں بلکہ اگر حصہ اول اور حصہ دوم کی کوئی روایت قابل تشریح نظر آئے اور اس سے پہلے اس کی تشریح نہ ہو چکی ہو تو اس کے متعلق بھی مطلع فرمائیں۔( مطبوعه الفضل ۱۴ اگست ۱۹۴۹ء )