مضامین بشیر (جلد 2) — Page 606
مضامین بشیر ۶۰۶ شیخ مشتاق احمد صاحب کے لئے دعا کی تحریک محتر می شیخ مشتاق احمد صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور خاص مخلصین میں سے ہونے کے علاوہ مکرمی شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمد یہ لا ہور کے والد ہیں۔ایک عرصہ سے بیمار چلے آتے ہیں۔قریباً ڈیڑھ ماہ سے جبکہ ان کی رفیقہ حیات فوت ہوئی ہیں ان کی حالت زیادہ نازک اور زیادہ تشویشناک ہوگئی ہے۔بلڈ پریشر کے علاوہ دل اور اعصاب پر بھی اثر ہے اور اکثر اوقات نیم بیہوشی اور کبھی کبھی پوری بے ہوشی کی حالت رہتی ہے۔احباب سے درخواست ہے کہ شیخ صاحب محترم کو اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھیں۔جوں جوں صحابہ کی مقدس جماعت کا وجود کم ہوتا جاتا ہے توں توں ان کی قدر بڑھ رہی ہے اور بڑھنی چاہیئے۔اللہ تعالیٰ مسیح کے ان مقدس رفقاء کو تا دیر سلامت رکھے اور حافظ و ناصر ہو کیونکہ یہ ایک بیش بہا قومی خزانہ ہے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۱۰ / اگست ۱۹۴۹ء)